آسٹریلین نیشینل یونیورسٹی کے مطابق پچھلے سال ایک ہیکر نے تقریباً دو دہائیوں تک کی یونیورسٹی کے پاس معلومات تک رسائی حاصل کرلی۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر برائن اشمٹ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر طلبا کے ذاتی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔
جو معلومات حاصل کی گئی ہے اس میں فون نمبر، ایمیل، ٹیکس نمبر، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، پاسپورٹ اور طلبا کے ریکارڈ بھی شامل ہیں۔
"ہمارے خیال میں یہ غیر قانونی حرکت ایک آپریٹر نے کی ہے اور یونیورسٹی اسٹاف اور طلبا کی پچھلے انیس سال تک کی ذاتی معلومات حاصل کرلی ہے۔
اس سلسلے میں یونیورسٹی نے ایک ہیلم لائن 1800275268
بھی قائم کرلی ہے جبکہ مزید معلومات کے لئے ایمیل
helpline@anu.edu.au
پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔