کرکٹ ، ریسلنگ اور فٹبال کےبعد پاکستان میں ہاکی کےویران کرکٹ میدان بھی آباد ہوگئے

پاکستان ہاکی فیڈریشن کےزیراہتمام نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میں غیرملکی گول کیپرز نے بھی شرکت کی

Australian hockey players riding rickshaw in Pakistan

Source: Zeeshan Ahmed

۔۔۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کےزیراہتمام نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میں غیرملکی گول کیپرز نے بھی شرکت کی۔۔ آسٹریلیا کے سات گول کیپرز نے پاکستان کا دورہ کرکے ہاکی کےڈومیسٹک ایونٹ کو چار چاند لگادئے۔۔۔ جبکہ ارجنٹائن کےبھی چار کھلاڑی نشان حیدرٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوئے۔۔۔۔ نشان حیدرٹورنامنٹ میں غیرملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کےلئے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔۔ ٹورنامنٹ میں شریک سات آسٹریلوی گول کیپرز نے سات مخلتف ٹیموں کی نمائندگی کی
فرگیوسن ٹوبی جوسیا راجہ محمدسرور شہید نائینرز کی جانب سے کھیلے۔۔۔ زیچری ایڈورڈ والکر نے لانس نائیک محمدمحفوظ شہید نائینرز کی نمائندگی کی۔۔۔ کرک جوشوا بلیس میکلر کیپن شیرخان شہید نائینرز جبکہ میتھیو گریم فلیمنگ میجر شبیرشریف شہید نائینرز کی جانب سے ان ایکشن ہوئے۔۔۔ بارکلے جان بروٹن نے حوالدار لالک جان شہید نائینرز اور ایمیلانو بوسو نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی نمائندگی کی۔۔۔ 

آسٹریلیا کے مایہ ناز کھلاڑیوں کی شرکت سے  نشان حیدر ٹورنامنٹ کی نہ صرف بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ہوگئی بلکہ پاکستان کےنوجوان کھلاڑیوں نے بھی آسٹریلوی کھلاڑیوں کےساتھ کھیل کر انکےتجربہ سے استفادہ حاصل کیا۔۔۔ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے چھ کھلاڑیوں کی شرکت پر پاکستانی ہاکی پلیئرز نےکہاکہ آسٹریلیا اس وقت ہاکی کا عالمی چیمپیئن ہے۔۔۔ وہاں کی ڈومیسٹک سے ہی کھلاڑی بہترین ہاکی کھیل کر اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔۔۔ اور ان کھلاڑیوں کےساتھ کھیلنےسے ہماری صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے مخلتف مواقعوں پر رہنمائی کی جس سے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔۔۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی آسٹریلیا اور ارجنٹائن کےگول کیپرز کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھانے کےلئے ایونٹ کےتمام گیارہ ٹیموں میں ایک ایک غیرملکی کھلاڑی کو رکھا تھا کہ تاکہ نوجوان کھلاڑی بھی جدید ہاکی کےبہتر گُر سیکھ سکیں
International hockey players in Pakistan
Source: Zeeshan Ahmed


سڈنی پریمیئر لیگ میں گلیب کلب کی نمائندگی کرنے والے سڈنی آسٹریلیا کےگول کیپر ٹوبی فرگیوسن کا کہناتھا کہ پاکستان میں ہاکی کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا۔۔ یہاں کاکھیل آسٹریلیا سے بالکل مختلف ہے۔۔ جس سے انکے تجربہ میں اضافہ ہوا۔۔۔۔ ٹوبی فرگیوسن کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کےنوجوان کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں ان میں کھیل کےاچھے اسکلز ہیں۔۔۔ ٹوبی پاکستانی پکوانوں سے بہت متاثر ہوئے۔۔۔ انکاکہناتھاکہ کچھ پکوان بہت مرچوں والےتھےلیکن کھانوں کا ذائقہ بہترین تھا۔ گلیب کلب اور سڈنی آسٹریلیا کے ایک اور کھلاڑی بی جے بروٹن نے بھی دورہ پاکستان کو یادگار قرار دیا
Australian hockey players enjoying horse riding in Pakistan
Source: Zeeshan Ahmed
انکاکہناتھاکہ وہ پاکستان آکر کھیلنے پر بہت خوش ہیں۔۔پاکستان میں ہاکی کا کھیل بہت مخلتف ہے۔۔۔ یہاں کھیل کر بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا۔۔  پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں میں بےپناہ ٹیلنٹ ہے۔۔ پی ایچ ایف نےاس ٹورنامنٹ کو منعقد کرکےاچھا اقدام کیا ہے۔۔۔ اس طرح کےٹورنامنٹ کرانے سے پاکستان ہاکی ضرور ترقی کرے گی۔۔ اور چند سالوں میں پاکستان ہاکی کا شمار دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں ہوسکتا ہے۔ جےپی بروٹن کا مزید کہناتھاکہ انہیں پاکستان میں کھیلنے کوئی خوف محسوس نہیں ہوا۔۔۔ انہیں اور تمام کھلاڑیوں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی اور تمام کھلاڑیوں کی دیکھ بھال کی گئی۔۔۔ انہیں یہاں کی مہمان نوازی نےبھی بہت متاثر کیا۔۔ پاکستان کے لوگ بہت دوست پسند ہیں۔ انہوں نےہمیں خوش آمدیدکہا اور یہاں انکا وقت بہت اچھا گزرا۔۔۔ بروٹن نے مہمان نوازی پر تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔
Australian hockey players riding camels on the beack in Karachi, Pakistan
Source: Zeeshan Ahmed
نشان حیدر ٹورنامنٹ کےاختتام پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے آسٹریلیا اور ارجنٹائن کےکھلاڑیوں سے مصافحہ کیا اور تحائف بھی تقسیم کئے۔۔۔۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے کراچی کےمخلتف تفریحی مقامات کا دورہ بھی کیا۔۔۔ کھلاڑی نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی کےمزار ، گورنر ہاؤس ، موہاٹا پیلس اور ساحل سمندر کی بھی سیر کی اور خوب تفریح کی۔۔۔۔ آسٹریلیا اور ارجنٹائن کےکھلاڑیوں نے رکشہ کی بھی سورای کی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔۔۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان کو یادگار قرار دیا اور نہ صرف مہمان نوازی کو سراہا بلکہ سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہارکیا۔۔۔۔

RELATED

شئیر

4 دورانیہ

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Zain Nabi




Share this with family and friends


Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand