بُش فائر سے بچنے کے لئے کیا اقدامات لینے چاہئیں

آسٹریلیا کے بُش فائر(جنگل کی آگ) لگنے کے خطرے کے پیشِ نظر یہ نہیات ہی اہم ہے کہ ایسی حکمتِ عملی بنائی جائے جس سے نہ صرف آپ اور آپ کے گھر والے بلکہ آپ کا گھر اور اس میں اشیا بھی محفوظ رہیں۔

how to repair the tiles on the roof

Source: (AP Photo/Dan Peled)

رُورل فائر سروسز(آر ایف ایس) کے مطابق گھر کے ہر شخص کو آگ سے بچاؤ کے لئے بات کرنی چاہیئے۔ سب کو پتہ ہونا چاہیئے کہ اگر آگ لگ جاتی ہے تو اس وقت اُسے کیا کرنا ہوگا۔

آر ایف ایس کا کہنا ہے کہ بُش فائر سے بچاؤ کا پلان (حکمتِ عملی) بنانا نہایت آسان ہے۔

پلان  بنانے کے چار اقدامات ہیں:

  1. بات چیت
  2. تیاری
  3. معلومات
  4. کیا چاہیئے
آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات

نیو ساؤتھ ویلز

وکٹوریہ

کوئینز لینڈ

ویسٹرن (مغربی) آسٹریلیا

ساؤتھ (جنوبی) آسٹریلیا

تسمانیہ

اے سی ٹی

ناردرن ٹیریٹری

 

بات چیت

اگر آپ گھر چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں تو ان باتوں کا خیال رکھیں

  • گھر کو کب یا کتنی دیر میں چھوڑنا ہے؟
  • گھر سے کہاں جانا ہے؟
  • کیا لے کر جانا ہے؟
  • کس کو فون کرکے بتانا ہے کہ ہم خیریت سے پہنچ گئے ہیں؟
  • اگر پلان فیل ہوجائے تو بیک اَپ پلان کیا ہے؟
 دوسری جانب اگر آگ سے خطرے کی صورت میں گھر ہی میں رہنا ہے تو ان باتوں کا خیال رکھیں۔

  • کیا گھر میں مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لئے ساری اشیا اور اوزار موجود ہیں؟
  • آگ لگنے کی صورت میں کب سے گھر کو بچایا جائے؟
  • کیا ہمیں پتہ ہے کہ آگ لگنے سے پہلے، دوران اور بعد میں کیا کرنا ہے؟
  • کیا گھر میں ہر شخص کو پتہ ہے کہ اسے آگ لگنے کی صورت میں کیا کرنا ہے؟
  • بیک اپَ پلان کیا ہے؟
بُش فائر پچنے کا پلان یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجئے۔
A resident prepares for the approaching bushfire at  Old Bar, NSW, Saturday, November 9, 2019. (AAP Image/Darren Pateman)
A resident prepares for the approaching bushfire at Old Bar, NSW, Saturday, November 9, 2019. (AAP Image/Darren Pateman) Source: AAP

تیاری

  1. گھر میں درختوں اور بڑے پودوں کی غیر ضروری شاخوں کو کاٹ دیں۔
  2. باغ میں اگر گھاس بڑی ہوئی ہے تو اسے کاٹ دیں
  3. ایسی اشیا جو آسانی سے جل جائیں انہیں حفاظات سے رکھ لیں یا غیر ضروری  کو ضائع کردیں
  4. پانی کے پائپ کو چیک کرلیں۔ ایسی جگہوں کو دیکھ لیں جہاں سے آپ پانی باآسانی حاصل کرسکیں

معلومات

رُورل فائر سروسز کی جانب سے ہر لمحے آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کی جاتی ہے۔

یہ معلومات باآسانی الیکٹرانک اشیا کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔

 نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنزلینڈ میں آگ سے بچاؤ اور آگہی کے لئے ان ویب سائٹ سے رجوع کیجیئے: 

Image

کیا چاہیئے

یہ سب سے اہم اقدام ہے۔ گھر سے نکلنے سے پہلے آپ یہ فیصلہ کرلیں کہ آگ لگنے یا خطرے کے پیشِ نظر آپ کو کیا لے کر جانا ہے۔

ان اشیا میں موبائل فون، چارجنگ بیٹری، میپ، ویب سائٹ اور اہم فون نمبرکی فہرست بہت ضروری ہیں۔

شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Talib Haider

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand