T20ورلڈ کپ میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم بھارت نیو زیلینڈ کی اسپن بولنگ کے سامنے ٹک نہیں سکی اور127 رنز کے نسبتاً کمزور ہدف کے تعاقب میں صرف 79 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی.
Group 2 کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے اس میچ میں نیو زیلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کا فیصلہ کیا. جب بھارت نے اپنے مخالفین کو صرف 126 رنز پر روک دیا تو یوں لگا کے جیت اسکی جھولی میں ہے.
لیکن نیو زیلینڈ کے کپتان نے میچ شروع ہونے سے قبل ایک جرّت مندانہ فیصلہ اس وقت لیا جب انہوں نے اپنے فاسٹ بولروں کی جگا اسپنرز کو ٹیم میں جگہ دی. اور یہ فیصلہ ان کے بہت کام آیا.
اسپنرز کے سامنےبھارتی بلّے باز لاچار دکھائی دیے اور پوری ٹیم صرف 79 رنز بناکر آوٹ ہوگئی.
