.ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹیم آج بدلہ لینے کے لئے میدان میں اترے گی
کولکتہ میں کھیلے جانے والے اس میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین کی ایک بڑی تعداد متوقع ہے
پاکستان ٹیم کی بیٹننگ لائن یوں تو بے حد مضبوط نظر آرہی ہے لیکن حالیہ کارکردگی کی روشنی میں یہ بات یقین سے کہنا مشکل ہے کہ میچ میں ایک بڑا اسکور بن سکے گا
بولنگ کے شعبے میں پاکستان کو محمد عامر کے علاوہ محمد عرفان ور وہاب ریاض کی خدمات حاصل ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کپتان کتنے فاسٹ بولروں کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں
دوسری جانب بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے گزشتہ دو میچوں میں کامبیابی حاصل کی ہے جسکی وجہ سے انھیں لگتا ہے کہ اس بار بھی وہپاکستان پر حاوی ہوجائینگے

Bangladeshi cricketers celebrate