وکٹورین پریمئیر ڈینیئل انڈروز نے اعلان کیا ہے کہ اگر گاڑی کے ذریعے یا سینٹر پر جاکر لوگوں کو ٹیسٹ کروانے میں دشواری ہے تو گھر پر ہی ٹیسٹ کروالیں۔
"کسی کو بھی ٹیسٹ کروانے میں مشکلات پیش نہیں آنی چاہیں۔ اگر آپ بیمار ہیں یا کسی وجہ سے سفر نہیں کرسکتے تو ہیلپ لائن پر کال کریں اور اڑتالیس گھنٹے کے اندر ایک معالج آپ کے گھر آکر ٹیسٹ کرے گا۔"
کال ٹُو ٹیسٹ سروس کا نمبر:
1800-675-398
اسی سلسلے میں مزید معلومات کے لئے اس ویب سائٹ پر جائیں۔
https://www.dhhs.vic.gov.au/call-to-test-covid-19
وکٹوریہ میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو سو پچھتر ہوچکی ہے جبکہ ملک میں مجموعی طور پر وائرس سے تین سو ساٹھ اموات ہوئی ہیں۔

Corona testing Source: Getty Images
آسٹریلیا میں لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے کے دوران کم ازکم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا چاہیئے۔
اپنی ریاست یا علاقے میں کون سے پابندیاں ہیں یہ جاننے کے لئے اس ویب سائٹ کو وزٹ کیجئے۔
کروناوائرس ٹیسٹنگ اب آسٹریلیا بھر میں دستیاب ہے۔ اگر آپ میں نزلہ یا زکام جیسی علامات ہیں تو اپنے ڈاکٹر کو کال کرکے ٹیسٹ کرائیں یا پھر کرونا وائرس انفارمیشن ہاٹ لائن 080 180020 پر رابطہ کریں۔ وفاقی حکومت کی کروناوائرس ٹریسنگ ایپ کووڈسیف اب آپ کے فون پر ایپ اسٹور کے ذریعے دستیاب ہے۔ ایس بی ایس آسٹریلیا کی متنوع آبادی کو کووڈ ۱۹ سے متعلق پیش رفت سے آگاہی فراہم کرتا ہے ۔ یہ معلومات تریسٹھ زبانوں میں دستیاب ہے۔
شئیر

