طلبا کے لئے چالیس گھنٹے سے زائد کام کرنے کی مشروط اجازت

اسٹوڈنٹ ویزا پر زراعت اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والے افراد اب دو ہفتے میں چالیس گھنٹے سے زائد کام کرسکیں گے۔

Farming

Farming Source: Getty Images/hobo_018

آسٹریلیا میں اسٹوڈنٹ ویزا پر کام کرنے والوں کو ڈیپارٹمنٹ آف ہوم افئیرز [وزارتِ داخلہ] کی جانب سے عارضی اجازت مل گئی ہے جس کے ذریعے اب وہ دو ہفتے کے دوران چالیس گھنٹے سے زیادہ کام کرسکتے ہیں۔ یہ چھوٹ صرف چند شعبوں میں دی گئی ہے جن میں زراعت اور صحت شامل ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ کووڈ۔۱۹ وبا کے دوران غیر معمولی صورتحال کی وجہ سے اور اہم خدمات کو جاری رکھنے کے لئے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم افئیرز اور آسٹریلین بارڈر فورس نے اسٹوڈنٹ ویزا رکھنے والوں کے چند شعبوں میں کام کرنے کی حد میں سہولت دی گئی ہے۔

طلبا کو اس سہولت کو حاصل کرنے کے لئے کسی بھی قسم کی درخواست جمع نہیں کرانی پڑے گی۔
Students walk around the University of New South Wales campus in Sydney, Australia, Tuesday, Dec. 1, 2020.
Students walk around the University of New South Wales campus in Sydney, Australia, Tuesday, Dec. 1, 2020. Source: AP Photo/Mark Baker

کون سے افراد چالیس گھنٹے سے زائد کام کرسکتے ہیں؟

ادارے کے مطابق یہ سہولت ان طلبا کے لئے ہے جو۔

 کسی کامن ویلتھ ایج کئیر سروس یا منظور شدہ ایج کئیر سروس میں ملازمت کرتے ہیں [ جن کے پاس آر اے سی ایس آئی ڈی یا نیپس آئی ڈی آٹھ ستمبر دو ہزار بیس سے پہلے کی ہے]

  • کسی نیشنل ڈسیبیلیٹی انشورنس اسکیم کے رجسٹرڈ ادارے میں ملازمت کرتے ہیں
  • یا کسی صحت سے منسلک کورس پڑھ رہے ہیں اور کووڈ۔۱۹ سے بچاو کے لئے کسی صحت کے ادارے میں کام کررہے ہیں۔
  • وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ عارضی اقدامات ہیں جن کا باقائدگی سے جائزہ لیا جائے گا جبکہ ڈیپارٹ آف ہوم افئیرز کے مطابق سہولت ختم ہونے کی صورت میں اداروں کو آگاہ بھی کردیا جائے گا۔
طلبا کو اس سہولت کو حاصل کرنے کے لئے کسی بھی قسم کی درخواست جمع نہیں کرانی پڑے گی۔

اس خبر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے یہاں کِلک کریں۔


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

ذریعہ: SBS Hindi

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand