ٹریول ایجنسی فلائٹ سینٹر نے اپنے سو اسٹور بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
کمپنی نے جمعے کو اعلان میں کہا ہے کہ تیس جون تک یہ اسٹور بند کردیئے جائیں گے اور سیلز سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو دوسرے اسٹورمنتقل کردیا جائے گا۔
فلائٹ سینٹر کی برانڈز میں اسکیپ ٹریول اور اسٹوڈنٹ فلائٹس بھی شامل ہیں۔

ادارے کے منتظمِ اعلیٰ گراہم ٹرنر کا کہنا ہے کہ ایسی غیر یقینی صورتحال میں نقصان کو بچانا ان کی ترجیح ہے۔
گراہم کے مطابق ادارے کا منافع توقعات کے مطابق ہے لیکن کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر اور سفری پابندی کے باعث اگلے سال تک کیا تبدیلی آئے ، یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز میں مزید چودہ افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
دوسری جانب ورجن ائیرلائن نے بھی اپنی پروازوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

"
