کووڈ۔19 اپڈیٹ: نیو ساوتھ ویلز میں کرونا وائرس نئے کیسسز کی دو چوتھائی تعداد 40 سال سے کم عمر ہے ۔

یہ آسٹریلیا میں کرونا وائرس کی31 جولائی 2021 کی اپڈیٹ ہے۔

NSW police check identifications at George St in front of the Sydney Town Hall in anticipation of an anti-lockdown rally in Sydney Sydney, Saturday, July 31, 2021. (AAP Image/Mick Tsikas) NO ARCHIVING

Source: AAP

 ساوتھ ویسٹرن اور ویسٹ سڈنی کے علاقوں میں کرونا کیسسز کی تعداد ابھی بھی زیادہ زیادہ ہے ۔

وکٹوریہ نے فائزر ویکسین کی خوراکوں کے درمیان وقفہ بڑھا دیا ۔

ساوتھ ایسٹ کوئینزلینڈ آج شام 4 بجے سے لاک ڈاون میں داخل ہو رہا ہے ۔

تسمانیہ نے کوئینز لینڈ کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کر دیں ۔


نیو ساوتھ ویلز

نیو ساوتھ ویلز میں آج کرونا وائرس کے 210 مقامی کیسسز سامنے آئے ہیں جبکہ ساوتھ ویسٹرن سڈنی سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے ۔

وزیر صحت براڈ ہزارڈ کا کہنا ہے کہ نئے کیسسز میں سے دو تہائی افراد کی عمر 40 سال سے کم ہے جبکہ انتہائی نگہ داشت میں موجود 6 افراد کی عمریں بیس سے تیس سال کے درمیان ہیں ۔

16 جون سےشروع ہونے والے  کرونا وائرس کے ڈیلٹا آوٹ بریک کے نتیجے میں نیو ساوتھ ویلز میں  اب تک 3190 مقامی کیسسز سامنے آئے ہیں ۔

 وکٹوریہ

وکٹوریہ میں آج کرونا وائرس کے دو مقامی کیسسز سامنے آئے ہیں لیکن ان میں سے ایک شخص وائرس کے دوران قرنطینہ میں نہیں تھا ۔

وکٹوریہ کے وزیر صحت مارٹن فولے کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کی فائزر ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان وقفے کا دورانیہ دو ہفتے سے بڑھا کر چھ ہفتے کر دیا گیا ہے ۔

کووڈ سے محفوظ اقدامات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے

کرونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے چھ کیسسز سامنے آنے کے بعد ،ساوتھ ایسٹ کوئینز لینڈ کے 11 لوکل گورنمنٹ علاقے آج شام 4 بجے سے تین روزہ لاک ڈاون میں چلے جائیں گے ۔

ملک میں ویکسین لگوانے کا تناسب بڑھانے کے لئے آستریلین میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایسٹرا زینکا ویکسین کی حمایت کر دی ہے ۔

تسمانیہ آج شام 4 بجے سے کوئینز لینڈ کے لئے اپنی سرحدیں بند کرنا کر رہا ہے ۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


 

پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, VictoriaQueenslandWestern AustraliaSouth AustraliaNorthern TerritoryACTTasmania.

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

NSW 


ACT 

 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

 NSW 
ACT 
 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار SBS/ALC Content
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand