- لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی وکٹوریہ میں کوویڈ-19 سے 16 اموات اور 2،189 مقامی کیس ریکارڈ۔
- قنطاس کی طرف سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی۔
- وزیر اعظم سکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ حکومت سنگاپور کے ساتھ سفری ببل کو محفوظ بنانے کے آخری مراحل میں ہے۔
وکٹوریہ :
وکٹوریہ میں کروناوائرس کے 2,189 نئے مقامی کیسز ریکارڈ جبکہ میلبورن مجموعی طور پر دنیا کے سب سے طویل لاک ڈاؤن سے باہر آگیا ہے۔ مزید 16 اموات بھی ریکارڈ ہوئی ہیں۔
ریاست5 نومبر کے اندازے سے پہلے ہی 30 اکتوبر تک 80 فیصد ڈبل ڈوز تک پہنچنے کے راستے پر گامزن ہے۔
پریمیئر ڈینیئل اینڈریوز نے کہا کہ وکٹوریہ یکم نومبر سے بیرون ملک سے آنے والے مکمل طور پر ویکسین شدہ آسٹریلوی باشندوں کے لیے قرنطینہ کی ضرورت کو ختم کر دے گا۔آج ہی اپنی ویکسین اپائنٹمنٹ بک کرنے کے لیے کلک کریں۔
نیو ساؤتھ ویلز :
نیو ساؤتھ ویلز میں مقامی طور پر 345 نئے کووڈ-19 کیسز اور پانچ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ ریاست لاک ڈاؤن کے بعد بڑھتے انفیکشنز کے لیے تیار ہے۔
آج صبح سڈنی کے ہوائی اڈے پر خطاب کرتے ہوئے، پریمیئر ڈومینک پیروٹیٹ نے کہا کہ ریاست "بحالی کے رن وے" پر ہے کیونکہ قنطاس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے سے عملے کی واپسی کے ساتھ مزید بین الاقوامی پروازیں شروع کر رہا ہے۔
وزیر اعظم سکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ حکومت سنگاپور کے ساتھ سفری ببل کو محفوظ بنانے کے آخری مراحل میں ہے، جس کو ایک ہفتے میں حتمی شکل دینے کی امید ہے۔
اپنے قریب ویکسینیشن سنٹر تلاش کریں۔
اے سی ٹی :
12 سال کی عمر کے اے سی ٹی کے رہائشیوں میں سے 84 فیصد سے زیادہ مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں جبکہ علاقے میں 13 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
آج ہی اپنی ویکسین اپائنٹمنٹ بک کرنے کے لیے کلک کریں۔
آسٹریلیا میں گذشتہ 24 گھنٹے
• کوئنز لینڈ میں کوئی کمیونٹی کیس درج نہیں ہوا، لیکن لوگوں میں ویکسینیشن کی کم شرح تشویشناک ہے۔ کل سپر سیچرڈے ویکسینیشن بلٹز ہے جس میں 100 سے زائد سکول حصہ لے رہے ہیں
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
NSW Travel & transport and Quarantine
VIC Travel permit, Overseas travellers and Quarantine
ACT Transport and Quarantine
NT Travel and Quarantine
QLD Travel and Quarantine
SA Travel and Quarantine
TAS Travel and Quarantine
WA Travel and Quarantine
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, Victoria, Queensland, Western Australia, South Australia, Northern Territory, ACT, Tasmania.
آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
COVID-19 Vaccination Glossary
Appointment Reminder Tool.
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:
