• این ایس ڈبلیو میں پانچ ملین افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔
• وکٹوریہ میں اب ویکسینیشن کی اضافی بکنگ دستیاب ہے۔
• مقامی طور پر اے سی ٹی میں دو نئے کیس ، اور کوئنزلینڈ میں صفر کیس رکارڈ کیا گیا ہے۔
• فائزر کی 10 لاکھ اضافی خوراکیں آج رات آسٹریلیا پہنچیں گی۔
نیوساوتھ ویلز:
این ایس ڈبلیو میں مقامی طور پر 415 نئے کیسز اور چار اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ کم از کم 35 کیسز انفیکشن کے دوران کمیونٹی میں موجود تھے۔
سب سے زیادہ نئے کیسز والے علاقوں میں بلیک ٹاؤن ، ماؤنٹ ڈروٹ ، میرین ، میری لینڈ ، اوبن اور گلڈ فورڈ شامل ہیں۔
پریمیئر گلیڈس بریجیکلن کا کہنا ہے کہ حکومت ویکسین والے افراد کے لیے ستمبر سے کچھ پابندیوں میں نرمی کرنے کے مواقع تلاش کر رہی ہے کیونکہ ریاست میں جزوی طورپر 50 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
ویکسینیشن کلینک کی فہرست یہاں تلاش کریں۔
وکٹوریہ:
وکٹوریہ نے مقامی طور پر 25 نئے کیسز ریکارڈ کیے ہیں جن میں سے چار کا تعلق موجودہ کلسٹر سے نہیں ہے جبکه 13 کیسز انفیکشن کے دوران کمیونٹی میں موجود تھے۔
پریمیئر ڈینیل اینڈریو کا کہنا ہے کہ مزید 84،000 بکنگ آج سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔
ویکسینیشن مراکز کی فہرست یہاں تلاش کریں۔
آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے
کوئینز لینڈ میں مقامی طور پر صفر کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں اور این ایس ڈبلیو کی سرحدوں پر اضافی پولیس تعینات کر دی گئ ہے۔
اے سی ٹی میں مقامی طور پر دو کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں، جن میں سے ایک پراسرار کیس ہے۔
.وفاقی حکومت نے فائزر کوویڈ 19 ویکسین کی 40 ملین خوراکوں کے معاہدے کے علاوہ 19 ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں محفوظ کر لی ہیں
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
NSW Travel & transport and Quarantine
VIC Travel permit, Overseas travellers and Quarantine
ACT Transport and Quarantine
NT Travel and Quarantine
QLD Travel and Quarantine
SA Travel and Quarantine
TAS Travel and Quarantine
WA Travel and Quarantine
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, Victoria, Queensland, Western Australia, South Australia, Northern Territory, ACT, Tasmania.
آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
COVID-19 Vaccination Glossary
Appointment Reminder Tool.
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:
