- این ایس ڈبلیو ہیلتھ نے ریجنل علاقوں کے رہائشیوں کو ٹیسٹ کروانے کے لیے زور دیا ہے۔
- وکٹوریہ میں 39 فیصد آبادی کو مکمل طور پر ویکسین دے دی گئی ہے۔
- اے سی ٹی نے 15 جبکہ کوئنزلینڈ نے 5 نئے کمیونٹی کیسز ریکارڈ کئے ہیں۔
نیو ساوتھ ویلز:
این ایس ڈبلیو نے مقامی طور پر 1599 نئے کیسز اور 8 اموات ریکارڈ کی ہیں۔اس موجودہ وبا کے آغاز سے اب تک 170 اموات ہوچکی ہیں۔
بائرن بے ، بنگلو، جندابین ، ہارڈن ، مورویا ، یاس ، پورٹ میکوری ، ٹرانگی اور ینگ کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس میں کوویڈ 19 کے ذرات کا پتہ چلا ہے۔ یہ تشویش کی بات ہے کیونکہ ان مقامات پر کسی حالیہ کیس کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔ حکام سب پر زور دے رہے ہیں کہ وہ علامات کے آغاز پر ہی ٹیسٹ کروائیں۔
ریاست نے 44.5 فیصد مکمل طور پر ویکسینیشن کے ساتھ آٹھ ملین ویکسینیشن کا ہدف پار کیا ہے۔
وکٹوریہ:
وکٹوریہ نے مقامی طور پر 450 کیسز ریکارڈ کیے ہیں، جن میں سے 70 فیصد کیسز شمالی علاقوں سے ہیں۔
اتوار 12 ستمبر سے ، حاملہ خواتین ، 24 ہفتوں اور اس کے بعد ، سرکاری کلینک کے ذریعے ترجیحی ویکسین بکنگ کے لئے اہل ہوں گی۔
اپنے قریب ویکسینیشن سنٹر تلاش کریں۔
آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے
اے سی ٹی آسٹریلیا کا پہلا دائرہ اختیار ہے جس نے اپنی 16 اور اس سے زیادہ عمر کی نصف آبادی کو ویکسین دی ہے۔
ایک ہزار سے زائد خاندان قرنطینہ میں ہیں کیونکہ برسبین نے مقامی طور پر پانچ کیسز ریکارڈ کیے ہیں۔
ساؤتھ آسٹریلیا 13 ستمبر سے فائزر کوویڈ 19 ویکسین بشمول 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے 12 سال سے زائد عمر کے تمام رہائشیوں کو فراہم کرے گا ۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
NSW Travel & transport and Quarantine
VIC Travel permit, Overseas travellers and Quarantine
ACT Transport and Quarantine
NT Travel and Quarantine
QLD Travel and Quarantine
SA Travel and Quarantine
TAS Travel and Quarantine
WA Travel and Quarantine
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, Victoria, Queensland, Western Australia, South Australia, Northern Territory, ACT, Tasmania.
آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
COVID-19 Vaccination Glossary
Appointment Reminder Tool.
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:
