این ایس ڈبلیو میں صحت احکامات نافذ کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ فوج کے جوان بھی شامل ہوں گے۔
وکٹورین حکام کو پر اسرار کیس کا سراغ مل گیا۔
طلباء کے کووڈ -19 کے ٹیسٹ کے مثبت آنے کے بعد برسبین اسکول کی صفائی کا عمل جاری ہے۔
تسمانیہ نے وکٹوریہ کے لیے اپنی سرحدیں دوبارہ کھول دیں۔
نیو ساوتھ ویلز:
نیو ساؤتھ ویلز میں 170 کرونا وائرس کے مقامی کیسز سامنے آئے ہیں ، جن میں سے 42 کمیونٹی میں موجود ہیں۔
پریمیئر گلیڈس بریجیکلین نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے گھروں کے ساتھ رابطے کو محدود رکھیں کیونکہ یہ وائرس گھروں اور کام کی جگہوں پر پھیلتا چلا جا رہا ہے۔
پولیس کمشنر مک فلر نے ہفتے کے آخر میں لاک ڈاؤن مخالف مظاہروں میں شرکت کے خلاف لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ، "مظاہرین کے لئے ایک ہزار افسران کی نفری تعینات کی گئی ہے "۔
نیز، لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کے گھر رہنے اور توسیع شدہ خاندانوں کے ساتھ روابط نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے پیر سے 300 فوجی تعینات ہوں گے۔
وکٹوریا:
ریاست میں مقامی طور پر تین نئے کیسز ریکارڈ کیے ہیں ، یہ سب موجودہ کلسٹر سے منسلک ہیں جو اس انفیکشن کے دوران آیسولیشن میں تھے۔
وکٹورین وزیر صحت مارٹن فولی کا کہنا ہے کہ جینومک ٹیسٹنگ سے پتہ چلا ہے کہ پر اسرار کیس موجودہ کلسٹر سے منسلک ہے ، لیکن یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس شخص کو وائرس کیسے لگا۔
موجودہ COVID کے حفاظتی اقدامات یہاں پڑھیں۔
آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے
• کوئنزلینڈ کی صحت حکام کا خیال ہے کہ برسبین کا ایک طالب علم جس کا COVID-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے وہ 27 جولائی سے تین دن تک کمیونٹی میں موجود تھا۔
• تسمانیہ نے دو ہفتے کی بندش کے بعد آج سے وکٹوریہ کے لیے اپنی سرحدیں دوبارہ کھول دیں ہیں۔
قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
NSW Travel & transport and Quarantine
VIC Travel permit, Overseas travellers and Quarantine
ACT Transport and Quarantine
NT Travel and Quarantine
QLD Travel and Quarantine
SA Travel and Quarantine
TAS Travel and Quarantine
WA Travel and Quarantine
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, Victoria, Queensland, Western Australia, South Australia, Northern Territory, ACT, Tasmania.
آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
COVID-19 Vaccination Glossary
Appointment Reminder Tool.
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:
