این ایس ڈبلیو کے تقریبا ایک ہزار کوویڈ مریض ہسپتالوں میں ہیں۔
وکٹوریہ میں 50،000 ایسٹرا زینیکا کی بکنگ دستیاب ہیں۔
اےسی ٹی نے کرایہ داروں کے لیے کرایہ کے بقایا جات کے لیے بارہ ہفتوں کی معطلی رکھی ہے۔
نیو ساتھ ویلز:
این ایس ڈبلیو نے مقامی طور پر 1431 نئے کیسز اور 12 اموات ریکارڈ کی ہیں جس کے ساتھ ہی پریمئر برجیکلن نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں ریاست کا ڈیلٹا بحران مزیدبڑھنے کا امکان ہے۔
ہسپتالوں میں اب 979 کوویڈ-19 کے مریض ہیں ، جن میں سے 160 انتہائی نگہداشت اور 63 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ صحت کے حکام توقع کر رہے ہیں کہ اگلے پندرہ روز میں کیسز بڑھ جائیں گے۔
آج ہی اپنی ویکسین اپائنٹمنٹ بک کروانے کے لیے کلک کریں۔
وکٹوریہ:
وکٹوریہ نے مقامی طور پر 208 نئے کیسز ریکارڈ کئے ہیں جن میں سے 96 موجودہ وباء سے منسلک ہیں جبکی ایک 60 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔
پریمیئر اینڈریوز کا کہنا ہے کہ سال 12 کے طلباء کے لیے ترجیحی ویکسین پروگرام اگلے منگل 7 ستمبر سے شروع ہوگا ، جبکہ 12 سالہ بچے فائزر کوویڈ 19 ویکسین کے لیے ترجیح دینے والے اگلے گروپ میں شامل ہوں گے۔
اپنے قریب ویکسینیشن سینٹر تلاش کریں۔
اے سی ٹی:
اے سی ٹی نے مقامی طور پر 18 نئے کیسز ریکارڈ کئے ہیں ، جن میں کم از کم 15 انفیکشن کے دوران کمیونٹی میں تھے۔
حکومت نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے آمدنی میں کمی یا کام کے اوقات کی وجہ سے مالی پریشانی میں کرایہ داروں کے لیے کرایہ کے بقایا کے لیے بارہ ہفتوں کی معطلی رکھی ہے۔
اپنی ویکسینیشن اپائنٹمنٹ بک کروانے کے لیے یہاں کلک کریں۔
آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے
- پیر 6 ستمبر سے ، ریاست میں آمد کو روکنے کے بعد کوئنزلینڈ میں ہوٹل کی گنجائش کے مسائل کی وجہ سے ہوٹل قرنطینہ میں 680 کمرے دستیاب ہوں گے۔
- ترجیحی گروپ ہونے کے باوجود صرف 16 سال سے زائد عمر کے ایب اوریجنل اور ٹوریس آیلینڈرز کے 20 فیصد سے زائد افراد کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے۔
- قائم مقام پریمیئر جیریمی راکلف نے تسمانیہ میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کے لیے لازمی ویکسینیشن کا اعلان۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:
NSW Travel & transport and Quarantine
VIC Travel permit, Overseas travellers and Quarantine
ACT Transport and Quarantine
NT Travel and Quarantine
QLD Travel and Quarantine
SA Travel and Quarantine
TAS Travel and Quarantine
WA Travel and Quarantine
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات
آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, Victoria, Queensland, Western Australia, South Australia, Northern Territory, ACT, Tasmania.
آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:
COVID-19 Vaccination Glossary
Appointment Reminder Tool.
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:
