سڈنی ہاٹ سپاٹ میں آج سے تبدیل شدہ پابندیوں میں رات 9 بجے سے 5 بجے تک کا کرفیو اور روزانہ ایک گھنٹے کی ورزش شامل ہے۔
وکٹوریہ میں 22 ایسے نئے کیس جن کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
اے سی ٹی میں 16-29 سال کی عمر کے افراد کے لیے فائزر ویکسین کا رجسٹریشن شروع۔
جنوبی آسٹریلیا نے گھر پر قرنطینہ کے ٹرائل کا آغاز کر دیا۔

نیو ساوتھ ویلز
انیو ساؤتھ ویلز میں 818 نئے کووڈ کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ کم ازکم 42 کیسیز انفیکشین کی حالت میں کمیونیٹی میں موجود رہے۔ کووڈ سے ہلاک ہونے والے تین افراد ۸۰ سال کی عمر میں تھے جنہیں طویل المدتی بیماریاں تھیں۔
آج سے پورے گریٹر سڈنی میں اضافی قوانین لاگو ہوئے ہیں جبکہ کینٹربری-بینک اسٹاؤن ، کمبرلینڈ اور فیئر فیلڈ کے کارکنوں کو اب اپنی مقامی کونسل کی حدود سے باہر جانے کے لئے کووڈ ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اپنی ویکسینیشن اپائنٹمنٹ آج ہی بک کروائیں۔
وکٹوریہ
وکٹوریہ میں کوویڈ 19 کے مقامی طور 71 نئے کیس ریکارڈ ہوئے جن میں سے 22 موجودہ کلسٹرز سے منسلک نہیں ہیں جبکہ 55 کیسیز انفیکشین کی حالت میں کمیونیٹی میں موجود رہے ہیں۔ اسنڈن ویسٹ ، کیمبر ویل ، تھورنبری ، فٹزروے نارتھ ، میڈ اسٹون اور سورینٹو میں نا معلوم ربط کے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
کووڈ کے ایکسپوژر مقامات کی فہرست اور ویکسینیشن مراکز کی فہرست کے لئے لنکس پر کلک کریں۔
آسٹریلین کپیٹل ٹیریٹیری
اے سی ٹی میں مقامی طور پر 16 نئے کیس درج کیے گئے جن میں سے تین زیر تفتیش ہیں۔جبکہ تین کیس انفیکشن کی حالت میں کمیونٹی میں تھے ۔
ایے سی ٹی میں 16 سے 29 سال کی عمر کے لوگ مائی ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈ ویب سائٹ کے ذریعے فائزر کوویڈ 19 ویکسین کی بکنگ کے لیے اندراج کروا سکتے ہیں۔
کووڈ کے ایکسپوژر مقامات کی فہرست اور ویکسینیشن مراکز کی فہرست کے لئے لنکس پر کلک کریں۔
آسٹریلیا کی گذشتہ 24 گھنٹے کی صورتحال۔
کوئینز لینڈ میں کووڈ ۱۹ کا قرنطینیہ میں مقیم ایک نیا کیس ریکارڈ کیا گیا۔
جنوبی آسٹریلیا نے ہوم قرنطینہ ٹرائل کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد لوگوں کو ہوٹل کے بجائے گھر پر قرنطینہ کرنا ہے ، جیو لوکیشن اور چہرے کی شناخت کے سافٹ ویئر کی مدد سے ٹریک کیا جا رہا ہے۔
قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری کی جاتی ہیں۔
NSW Travel & transport and Quarantine
VIC Travel permit, Overseas travellers and Quarantine
ACT Transport and Quarantine
NT Travel and Quarantine
QLD Travel and Quarantine
SA Travel and Quarantine
TAS Travel and Quarantine
WA Travel and Quarantine
اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنیٰ کی درخواست دینا پڑے ۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور یہ معلومات سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کی جاتی ہیں۔
کووڈ ۱۹ کے بارے میں مستند اور جامع خبریں اور معلومات
پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔
آپ کی ریاست کے لیے معلومات
NSW, Victoria, Queensland, Western Australia, South Australia, Northern Territory, ACT, Tasmania.
آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات
COVID-19 vaccine in your language
نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے
COVID-19 Vaccination Glossary
Appointment Reminder Tool.
ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک
پینڈیمک ڈزاسٹر پیمننٹ کی معلومات کے لیے
ایس بی ایس اردو روزانہ نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریہ کے علاوہ پورے آسٹریلیا کی کوویڈ 19 کی اپ ڈیٹ کا ترجمہ فراہم کر رہا ہے۔ مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔
