کووڈ۔19 اپڈیٹ: وکٹوریا میں دوبارہ لاک ڈاون لگا دیا گیا

یہ 5 اگست 2021 کے لئے آسٹریلیا میں کروناوائرس کی تازہ ترین صورتحال ہے۔

People are seen dining at the Wolf Cafe & Eatery in Altona North after it was announced as a tier 1 site by the government, in Melbourne, Thursday, August 5, 2021.

Source: AP Image/Daniel Pockett

  • وکٹوریہ میں آج رات آٹھ بجے سے چھٹا لاک ڈ اون لگا دیا جائے گا۔ 
  • ہنٹر ویلی کا علاقہ شام 5 بجے سے لاک ڈاؤن میں چلا جائے گا۔
  • برسبین میں تمام نئے کیس آپس میں منسلک ہیں
  • وکٹوریہ میں پراسرار انفیکشن اور نئے کیسز ریکارڈ کئے ہیں۔
  • وزیر اعظم نے این ایس ڈبلیو کے لیے اضافی فائزر کوویڈ 19 کی خوراکوں کی تصدیق کی ہے۔

نیو ساوتھ ویلز

نیو ساؤتھ ویلز این ایس ڈبلیو میں مقامی طور پر 262 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ مزید پانچ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ مرنے والے چار افراد کو ویکسین نہیں دی گئی تھی ، جبکہ پانچویں شخص کو ایسٹرا زینیکا کوویڈ 19 ویکسین کی ایک خوراک لگی ہوئی تھی۔ نیو کاسل ، لیک میکوری ، میٹلینڈ ، پورٹ اسٹیفنس ، سنگلٹن ، ڈنگوگ ، مسویل بروک اور سیسناک کے لیے آج شام 5 بجے سے 13 اگست کی صبح 12.01 بجے تک نئی پابندیاں متعارف کرائی جائیں گی۔
چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کیری چینٹ نے آرمیڈیل اور ڈبو کے لوگوں کو ٹیسٹ کروانے پر زور دیا ہے کیونکہ سیوریج سسٹم میں وائرس کی سطح بڑھ گئی ہے۔این ایس ڈبلیو حکام نے ہر ایک سے ویکسین لگوانے کی درخواست کی ہے۔ ویکسینیشن کلینک کی فہرست یہاں تلاش کریں۔

کوئنزلینڈ

کوئنزلینڈ میں 16 کرونا وائرس کے مقامی کیسز سامنے آئے ہیں ۔ تمام کیسز کا تعلق موجودہ کلسٹر سے ہے۔
ڈپٹی پریمیئر اسٹیون مائلز کا کہنا ہے کہ برسبین میں ان میں سے 12 کیسز کو ان کے انفکشن پیریڈ تک الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔ 79 موجودہ کیسز کے ساتھ ، 8 اگست کو لاک ڈاؤن کا اختتام غیر یقینی ہے۔
اپنی زبان میں COVID-19 ویکسین کی معلومات یہاں تلاش کریں۔

آسٹریلیا میں گزشتہ 24 گھنٹے

• وکٹوریہ میں مقامی طور پر 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔  جن میں میلبورن کی ایک ٹیچر بھی شامل ہے جو ممکنہ طور پر انفیکشن کے دوران کمیونٹی میں رہی ہے۔ اس کا کیس زیر تفتیش ہے۔
•  وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے تصدیق کی کہ این ایس ڈبلیو کو 16 اگست کے ہفتے میں فائزر کوویڈ 19 ویکسین کی اضافی 180،000 خوراکیں موصول ہوں گی۔

قرنطینہ، سفر، ٹیسٹنگ کلینک اور پینڈیمک ڈزاسٹر امداد

قرنطینہ اور ٹیسٹ کی ضروریات ریاستی اور ٹیریٹریز کی حکومتوں کی جانب سے پوری اور لاگو کی جاتی ہیں:

 اگر آپ بین لاقوامی سفر کرنا چاہتے ہیں تو شاید آپ کو اس کے لیے اثتثنی کے لیے درخواست دینا پڑے گی۔ مزید معلومات اورآسٹریلیا چھوڑنے کی مزید شرائط کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔  بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی انتظامات کیے جاتے ہیں اور سرکار کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور سمارٹ ٹریولز کی ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔


 

پر ساٹھ زبانوں میں دستیاب ہیں۔ sbs.com.au/coronavirus خبریں اور معلومات 

آپ کی ریاست کے لیے معلومات: NSW, VictoriaQueenslandWestern AustraliaSouth AustraliaNorthern TerritoryACTTasmania.

آپ کی زبان میں کووڈ ویکسین کے بارے میں معلومات: COVID-19 vaccine in your language


نیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل ہیلتھ کمیونیکیشن سروس کے ترجمے کے لیے وزٹ کیجیے:


ہر ریاست اور ٹیریٹری میں ٹیسٹنگ کلینک:

NSW 


ACT 

 

پینڈیمک ڈزاسٹر پیمنٹ کی معلومات کے لیے:

 NSW 
ACT 
 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

تخلیق کار SBS/ALC Content
ذریعہ: SBS

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand