یارا ویلی واٹر کی ویب سائٹ پر الرٹ جاری کیا گیا کہ میلبورن کے جو رہائشی ان 88 سبربز میں رہتے ہیں ان کے لئے بہتر ہے کہ نلکے کا پانی ابال کر استعمال کریں۔
"پینے، دانتوں کو صاف کرنے، کھانے میں، بچے کے دودھ کے لئے یا نہلانے کے لئے یا برف بنانے کے لئے نلکے سے آنے والے پانی کو ابال کر استعمال کریں۔"
یارا ویلی واٹر کا کہنا ہے کہ وہ ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز اور میلبورن واٹر سے مل کر اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔
ادارے کے مطابق بجلی جانے کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوا تھا، لیکن اب بجلی بحال ہوچکی ہے۔
مزید معلومات کے لئے ادارے کی ویب سائٹ وزٹ کیجئے۔
ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے مطابق، اگر آپ ان میں سے کسی ایک سبرب میں رہتے ہیں اور پانی نہیں ابال سکتے تو مارکیٹ یا کہیں اور سے پانی لینے کے لئے گھر سے باہر جاسکتے ہیں۔
مزید معلومات اس ویب سائٹ سے حاصل کیجئے
