نوموفوبیا کا لفظ بنا ہے " نو موبائل فون فوبیا" سے یعنی موبائل کے بغیر رہنے کا ڈر۔
آسٹریلیا میں % 99.2 لوگوں کو نوموفوبیا ہے۔ بیحیوئیرورکس آسٹریلیا نے ملک میں موبائل فون کے بغیر ڈر سے متعلق یہ پہلی تحقیق کی ہے۔
آسٹریلیا میں ہر پانچ میں سے چار افراد کے پاس موبائل فون موجود ہے جبکہ ہر سو افراد کے لحاظ سے موبائل سبسکپرشن کی تعداد ایک سے نو ہے۔
تحقیق کے لئے تقریبا تین ہزار افراد سے مواد اکھٹا کیا گیا ہے جن میں سے تینتالیس فیصد افراد ہر روز تین سے زائد گھنٹے فون کا استعمال کرتے ہیں۔
اٹھارہ سے پچیس سال کی عمر کے افراد میں یہ ڈر سب سے زیادہ پایا گیا ہے جبکہ یہ ڈر خواتین کےمقابلے میں مرد حضرات میں زیادہ پایا گیا ہے۔

ادارے کے محقق فرید کاویانی کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ گھروالوں اور دوست احباب سے ملاقات یا ان کا حال احوال جاننے میں مشکلات کی وجہ سے یہ ڈر ہو۔
"ہماری عادتیں ڈیجیٹل دنیا اور مادی دنیا جیسا کہ سنیما گھروں اور لائبرری میں مختلف ہوتی ہیں لیکن یہ خطرنات بھی ہوسکتی ہیں خاص طور پر جب ہم سڑک پار کررہے ہوں یا پھر گاڑی چلا رہے ہوں۔"