کیا کسی کو بیرون ملک لے جا کر شادی کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے؟

آسٹریلیا اپنے نوجوان افراد کو اپنے خوابوں کی تکمیل کے زبردست مواقع فراہم کرتا ہے۔ ہر ایک کو یہ چننے کا حق حاصل ہے کہ وہ کس سے شادی کرے۔

choice Not force

Source: SBS choice Not force

آسٹریلیا کی انتخابی مہم سے پہلے ہی حزب اختلاف کی لیبر پارٹی نے جبری شادی کی روک تھام اور اس سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔حکومت  نےبھی جبری شادیوں کے خلاف اقدامات کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ ۲۰۱۳ میں جبری شادی کو جرم قرار دئیے جانے کے بعد سے کئی سو متاثرہ افراد سامنے آئے مگر کسی کو آج تک سزا نہیں ہوئی۔ زبردستی شادی کسی خاص تہذیب، مذہب یا نسل تک محدود نہیں ہے۔ اس میں جسمانی یا جنسی تشدد، دھمکیاں، قید، سکول کالج سے ہٹا لینا یا کسی کو یہ کہنا شامل ہو سکتا ہے کہ اگر اس نے شادی نہ کی تو خاندان کی ناک کٹ جاۓ گی۔ آسٹریلیا اپنے نوجوان افراد کو اپنے خوابوں کی تکمیل کے زبردست مواقع فراہم کرتا ہے۔ ہر ایک کو یہ چننے کا حق حاصل ہے کہ وہ کس سے شادی کرے۔

یہ تب بھی جرم ہے جب سمندر پار سے کسی شخص کو زبردستی شادی کے مقصد سے آسٹریلیا لایاجاۓ یا کسی کو آسٹریلیا سے باہر لے جا کر شادی پر مجبور کیا جاۓ۔ سمندر پار نابالغ کی زبردستی شادی کا انتظام کرنے میں ملوث لوگوں کو 25 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔  زبردستی شادی کے انتظام میں کردار ادا کرنے والے شخص کو سات سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔ اس میں گھر والے، دوست، شادی کا انتظام کرنے والے، شادی کی رسم یا نکاح انجام دینے والے اور مذہبی رہنام شامل ہیں۔ یہ قانون تب بھی الگو ہوتا ہے جب شادی یا رسم ایک تہذیبی یا مذہبی رواج ہو اور قانونی طور پر پابند کرنے والی شادی نہ ہو۔

ارینج میرج یہ ہوتی ہے کہ 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ایک شخص کو کوئی اور )بالعموم گھر والے( کسی رشتے کے بارے میں بتائیں۔ پھر لڑکا اور لڑکی دونوں چن سکتے ہوں کہ آیا وہ یہاں شادی کریں گے یا نہیں۔ ارینج میرج کیلئے ضروری ہے کہ دونوں افراد اپنی مرضی سے رشتہ قبول کریں۔ آسٹریلیا میں ارینج میرج قانونی ہے۔ہ اہم ہے کہ آپ زبردستی کی شادی کے خطرے سے دوچار شخص کی سالمتی کے بارے میں بھی سوچیں اور اپنی سالمتی کے بارے میں بھی۔ اگر فوری خطرہ یا تشدد کی دھمکی پیش ہو تو 000 کو فون کریں

www.forcedmarriage.nsw.gov.au

 


شئیر

3 دورانیہ

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Rehan Alavi

ذریعہ: http://www.women.nsw.gov.au



Share this with family and friends


Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand