کرسمس کی چھٹیاں کروز پر گزارنا چاہتے ہیں ؟ آپ کو اس بارے میں معلومات کی ضرورت ہے۔

سال 2020 میں روبی پرنسس نامی کروز کے ذریعے کووڈ 19 آسٹریلیا میں داخل ہوا اور یہ زیادہ پرانی بات نہیں ہے کہ اس شاندار پانی کے جہاز نے اپنی تاریخ دوبارہ دہرا دی۔ سمندر میں چھٹیاں گزارنے کے لئے اب آپ کو ایک اضافی حفاظتی فہرست کی ضرورت ہوتی ہے ۔اس معاملے پر مزید معلومات کے لئے، آرٹیکل کا مطالعہ کیجئے ۔

Cruise and COVID.jpg

Koa and Sara have long awaited their postponed cruise trip. But is it still safe to go on a cruise? Credit: Yuya Jingu

Key Points
  • کروز کمپنیز اور آسٹریلوی حکومت نے کووڈ کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے پروٹوکول تیار کیا ہے۔
  • کووڈ 19 ویکسین کے بارے میں "اپ ٹو ڈیٹ" رہیں۔
  • کروز شپ کی وینٹیلیشن چیک کریں اور اچھے معیار کا فیس ماسک استعمال کریں
 سڈنی کی رہائشی ایمی جنگو اپنے اہل خانہ کے ساتھ آئندہ سال کروز پرجانے کا ارادہ رکھتی ہیں جبکہ اس سے قبل سال 2020 اور 2021 میں کووڈ 19 کے باعث وہ دو مرتبہ اپنا یہ تفریحی ٹرپ منسوخ کر چکی ہیں

وہ دو بچوں کی والدہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ " اگر میں یہ کہوں کہ میں جہاز پر کووڈ 19 ہونے سے متعلق تشویش کا شکار نہیں ہوں تو یہ دروغ گوئی ہوگی لیکن اپنے اہل خانہ کے ساتھ اکٹھےکروز پر سفر کرنے کی خوشی اس تشویش سے کہیں زیادہ ہے ۔"

اس سال اپریل میں جب سے وفاقی حکومت نے کروز جہازوں کے آسٹریلیا میں داخلے پر پابندی ہٹا دی تھی، اس وقت سے کورل پرنسسز جیسے جہازوں پر کووڈ انفیکشن کی اطلاع ملی ہے۔ اس صورتحال نے سال 2020 میں روبی کروز کے ذریعے داخل ہونے والے کووڈ کی یاد تازہ کر دی ہے جس کے نتیجے میں 660 افراد بیمار ہوئے تھے اور 28 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ۔

تاہم یونیورسٹی آف ساوتھ آسٹریلیا میں وبائی امراض کے ماہر پروفیسر ایڈرین ایسٹرمین کا کہنا ہے کہ اس وقت صورتحال بہت زیادہ مختلف تھی

انہوں نے وضاحت کی کہ اس وقت ہمارے پاس ویکسین اور اینٹی وائرل نہیں تھیں اوربیماری کے خلاف قوت مدافعت بھی انتہائی کم تھی ان دنوں، اگر کئی سو متاثرہ مسافربھی بندرگاہ پر اترتے ہیں، تو اس سے اترنے والی بندرگاہ پر کمیونٹی ٹرانسمیشن میں واقعی کوئی فرق نہیں پڑتا،

روفیسر ایسٹرمین کا مزید کہنا ہے کہ "تاہم، کروز کے دوران بیمار ہونا اب بھی کوئی خوشگوار بات نہیں ہے اور متاثرہ مسافر طویل مدتی صحت کے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔"
COVID MAJESTIC PRINCESS CRUISE SHIP
The Ruby Princess COVID outbreak of 2020 led to a ban on cruiseships which was lifted only this year. Source: AAP / DEAN LEWINS/AAPIMAGE

روبی پرنسسز سے حاصل ہونے والا سبق

روبی پرنسسز کے سلسلے میں پیش آنے والے واقعات کے بعد آسٹریلوی حکومت نے کروز کمپنیز کے ساتھ مل کر کووڈ 19 کی منتقلی کو کم کرنے کے لئے پروٹوکول مرتب کئے ہیں

نیو ساوتھ ویلز کی حکومت لنگر انداز ہونے والے جہازوں میں کووڈ کے خطرات کو شائع کرتی ہے اور اس کے لئے ٹائر سسٹم کا استعمال کرتی ہے

پروفیسر ایسٹرمین کا کہنا ہے کہ " ممکنہ طورپر اہم بات وینٹیلیشن ہے اور بہت سی کروز لائنوں نے اپنے وینٹیلیشن سسٹم کو بہت زیادہ اپ گریڈ کیا ہے جس میں "ہیپا "فلٹرز اور کیبن ایئر کی بہت زیادہ تروتازگی شامل ہے۔"

مسافر کروز کمپنی سے چیک کر سکتے ہیں کہ آیا ان کے پاس اپ گریڈ شدہ وینٹیلیشن سسٹم کے ساتھ کووڈ 19 سے متعلق دیگر حفاظتی اقدامات ہیں۔

اکثر یہ معلومات ان کی ویب سائٹ پر ہوتی ہیں،" وہ مزید کہتے ہیں۔

اگر علیل ہیں توسفر نہ کریں

 آسٹریلیا جانے اور آنے والے مسافروں کو اب اپنی کووڈ 19 ویکسینیشن کا ثبوت فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

تاہم، محکمہ صحت اور عمر رسیدہ نگہداشت تجویز کرتا ہے کہ اگر آپ اپنی ویکسینیشن کے بارے میں اپ ٹو ڈیٹ نہیں ہیں تو آپ کروز شپ کے سفر پر دوبارہ غور کریں۔اسی طرح، اگر آپ کو کووڈ سے متاثر ہونے کی صورت میں شدید بیماری پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے تو سفر سے پہلے سوچ لیں ۔

وہ افراد جن کا روانگی سے ایک ہفتہ قبل کووڈ 19 ٹیسٹ نتیجہ مثبت آیا ہے یا پھر ان میں کووڈ کی علامات موجود ہیں وہ سفر سے گریز کریں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کووڈ سمیت کسی بھی دوسری بیماری کا آسان ہدف ہو سکتے ہیں ۔

روفیسر ایسٹرمین کا کہنا ہے کہ "مسافروں کو ایک محدود جگہ پر اکٹھا کیا جاتا ہے اورایسی جگہوں پر وائرس بہت زیادہ منتقل ہوتا ہے۔"
Cruise Sara.jpg
Passengers spend days together on a cruiseship in a constrained space leading to a higher risk of infection. Credit: Emi Jingu
 محترمہ جنگو اور ان کے اہل خانہ مکمل طور پر ویکسین حاصل کر چکے ہیں

وہ کہتی ہیں، ’’میرا اندازہ ہے کہ ہم صرف یہ کر سکتے ہیں کہ سفر تک باہر جانے کو کم سے کم کریں اور ہر وقت ماسک پہنیں تاکہ انفیکشن کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔‘‘

ان کےخاندان نے اپنے آپ کو کروز مخصوص سفری انشورنس کے ساتھ بھی بیمہ کرایا ہے جس میں سمندری سفر اور ساحل پر کی جانے والی سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

 پروفیسر ایسٹرمین چھٹی کے اس موسم میں کروز پر سفر کرنے والوں کو ویکسینیشن اپ ٹ ڈیٹ رکھنے کی یاد دہانی کرواتے ہیں

"یہ اب بھی سنگین بیماری کے خلاف بہترین تحفظ ہے،" وہ مشورہ دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی اندورنی مقامات پر ہوں اچھی کوالٹی (کے این 95/این 95/پی 2) کے ماسک پہنیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس کووڈ 19 کا احاطہ کرنے والی انشورنس ہے کیونکہ بیمار ہونے کی صورت میں آپ کو جہاز سے دور کرنے کی ضرورت ہوگی ۔

نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت نے کروز ٹرپ کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے لیے ایک چیک لسٹ تیار کی ہے۔

مزید معلومات کے لیے، ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ایجڈ کیئر کے کروز سفری معلومات اوراسمارٹ ٹریولر کے مشورے پر عمل کریں


SBS is committed to providing all COVID-19 updates to Australia’s multicultural and multilingual communities. Stay safe and stay informed by visiting regularly the SBS Coronavirus portal, with the latest in your language.

شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

تخلیق کار Yumi Oba
پیش کار Warda Waqar
ذریعہ: SBS

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
کرسمس کی چھٹیاں کروز پر گزارنا چاہتے ہیں ؟ آپ کو اس بارے میں معلومات کی ضرورت ہے۔ | SBS Urdu