آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں جنگلی آگ کے شعلے مزید پھیلنے کا خدشہ

رواں ہفتے آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک بلند ہونے کا امکان ہے، جس باعث جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ سکتے ہیں۔

Smoke from bushfires can be seen north of Beaufort, near Ballarat in Victoria.

A bushfire burning in Victoria's west is yet to be contained ahead of extreme conditions this week. Credit: Dvid Crosling

ہنگامی خدمات کی وزیر جیکیلین سائمز نے چیف فائر آفیسر جیسن ہیفرنن کے بقول کہا ہے کہ بالخصوص بدھ کے روز موسم خاصا شدید ہوسکتا ہے۔ "نہ صرف خشک اور گرم موسم بلکہ ہم تیز ہوا کے بھی امکانات دیکھ رہے ہیں، جس باعث خدشہ ہے اموات ہوسکتی ہیں"۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات تمام مغربی وکٹوریہ میں شدید موسم کے خطرات سے لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار انگس ہائنز کے بقول بہت زیادہ امکانات ہیں کہ مزید علاقے شدید گرمی اور خطرناک آگ کی لپیٹ میں آجائیں۔

گزشتہ ہفتے حکام نے تصدیق کی کہ بلاراٹ کے علاقے میں کم از کم چھ گھروں کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وزیر سائمز کے بقول یہ حالات کسی بھی خاندان کے لیے انتہائی افسوسناک اور خطرناک ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے امپھیٹ تھیٹر، ریگلین اور ایلمھورسٹ کے باسیوں کو فی الحال اپنے علاقوں میں واپس جانے سے خبردار کیا گیا ہے جہاں آگ کے شعلے پھیلنے کا خدشہ موجود ہے۔ اسی طرح بالارٹ کے بھی بیشتر مغربی قصبوں میں لوگوں کو چوکنا رہنے کا کہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ قریب آگ بجھانے والے کم از کم 500 کارکن ان دنوں اس آگ کو قابو کرنے میں مصروف ہیں، جس نے قریب 17 ہزار ایکڑ زمین کو خاکستر کر ڈالا ہے۔


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

ذریعہ: AAP

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand