گریٹر سڈنی کے رہائشیوں کو کچھ اندرونی عوامی جگہوں پر ماسک پہننا لازمی ہے ۔

گریٹر سڈنی کےرہنے والوں (بشمول ولونگگونگ، سینٹرل کوسٹ اور بلیو ماونٹین ) کے لئے ضروری ہے کہ وہ کچھ اندرونی مقامات پر ماسک پہنیں : سپر مارکیٹس، شاپنگ سینٹرز،سینما، تھیٹرز،بپلک ٹرانسپورٹ ، حجام اور آرائش حسن کی جگہیں ، عبادت گاہیں اور کھیلوں کے مقامات۔

Father helps daughter with mask -  Getty Images - Morsa

Source: Getty Images - Morsa

 

پیر 4 جنوری 2021 سے ماسک نہ پہنے پر 200 ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو استثنٰی حاصل ہے ۔ نیو ساوتھ ویلز کے حکام جہاں تک ممکن ہو عوام کو ماسک پہننے کی ترغیب دے رہے ہیں ۔

مہمانوازی کی صنعت یا کسینو کے ملازمین کے لئے بھی ماسک پہننا لازمی ہے ۔

عبادت گاہوں ، شادی بیاہ اور جنازوں میں 100 افراد کی حد لاگو کر دی گئی ہے جبکہ فی کس 4 اسکوئر میٹر کا قانون نافذ ہے ۔ نائٹ کلبز پر مکمل طور پر پابندی ہے جبکہ جم کلاسسزمیں افراد کی حد 50 سے کم کر کے 30 کر دی گئی ہے ۔

کھلی فضا (آوٹ ڈور) میں فن کے مظاہرے یا احتجاجی مظاہروں میں افراد کی حد 500 افراد ہے جبکہ نشستوں کے ساتھ ، ٹکٹ والے اور احاطے والے بیرونی اجتماعات میں 2000 افراد تک جمع ہو سکتے ہیں ۔

اپنی ریاست کے لئے تازہ ترین اصول دیکھیں :



People in Australia must stay at least 1.5 metres away from others. Check your jurisdiction's restrictions on gathering limits. If you are experiencing cold or flu symptoms, stay home and arrange a test by calling your doctor or contact the Coronavirus Health Information Hotline on 1800 020 080. News and information is available in 63 languages at sbs.com.au/coronavirus.

 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار SBS Radio
ذریعہ: SBS

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand