آسٹریلیا کی شہریت کیسے حاصل کی جائے

بہت سے لوگ آسٹریلیا ڈے کو آسٹریلوی شہری بننے کا انتخاب کرتے ہیں،جب ملک بھر میں شہریت دینے کی تقریبات ہوتی ہیں، لیکن اس مرحلے تک پہنچنے سے قبل کیا اقدامات ضروری ہیں؟

Australian citizen

Source: Getty

  سنہ انیس سو انچاس سے پانچ ملین سے زائد لوگوں کو آسٹریلوی شہریت دی گئی ہے. حتمی اہم قدم شہریت کی تقریب ہے جہاں لوگ اپنی وفاداری کا وعدہ کرتے ہیں اور ایک آسٹریلوی کے طور پر حقوق اور ذمہ داریاں قبول کرتے ہیں۔

Australian citizen1
Source: Getty


مستقل سکونت :

روبی فولڈر برسیبن میں آسٹریلوی امیگریشن ایجنسی کی ایجنٹ ہیں۔.

وہ بتاتی ہیں کہ آسٹریلوی شہریت کی درخواست دینے سے پہلے معلوم کیجئے کہ آیا آپ شہریت کی درخواست دینے کے یہل ہیں . فوڈر کا کہنا ہے کہ "تارکین وطن کو چایئے کہ وہ آسٹریلین شہریت کے اہل ہوتے ہی مستقل رہائشی بن جائیں کیونکہ مختلف ویزوں پر آسٹریلیا میں رہنے والوں کو بہت سے حقوق حاصل نہیں۔

مثلا طالب علم ویزا یا ورک پرمٹ، مستقل ویزا کے طور پر نہیں سمجھا جاتے ہیں لہذا آپ کو شہری بننے کے لئے سب سے پہلے مستقل رہائشی یا پرمیننٹ ریسیڈنٹسی لینا لازمی ہے۔

اگر آپ آسٹریلیا میں چار سال تک رہ چکے ہیں اور ایک سال سے مستقل رہائشی ہیں تو آپ آسٹریلین شہریت کی درخواست دے سکتے ہیں۔

 

Australian citizen2
Source: Getty


شہریت کی درخواست کیسے دی جائے:

ہوم آف ڈپارٹمنٹ شہریت کی درخواست کی تیز رفتار پروسیسنگ کے لئے آن لائن درخواست دینے کی سفارش کرتا ہے.

محکمہ برائے خاندان اور شہریت پروگرام کے ڈیمن کلوینر کے مطابق ذیادہ تر درخواست دہندگان کے لئے شہریت کی درخواست کی اوسط پروسیسنگ کا وقت 14 ماہ ہے۔

 

Australian citizen3
Source: Getty


شہریت ٹیسٹ

درخواست دہندگان کو آسٹریلیا شہریت حاصل کرنے کی لئے شہریت کا امتحان بھی پاس کرناہوتا ہے جس کا مقصد آسٹریلین شہری کی ذمہ داریوں اور حقوق سے آگاہی ہے۔ ؟" ڈیمن کلونر کا کہنا ہے کہ اس امتحان کا ایک اور مقصد انگریزی زبان کی اہلیت جانچنا ہے۔ تقریبا آدھے گھنٹے کا یہ امتحان کمپیوٹر پر لیا جاتا ہے اور سوال جواب کے ساتھ آگے بڑھتا ہے۔

بیس سوالوں پر مبنی ملٹی پل چوائیس امتحان کی تیاری کے لئےآن لائن کتابچہ  موجود ہے جس میں آسٹریلیا کے جمہوری نظام،،فرائیض ،حقوق، حکومت اور قانون سے آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔.

زیادہ تر لوگ  پاس ہونے کے لئے درکار کم ازکم 75 فی صد  نمبروں کے ساتھ ٹیسٹ پاس کرتے ہیں. 2014 ۔ 2015 میں ٹیسٹ میں بیٹھنےوالے افراد میں سے 98.6 فیصد پاس ہوگئے

 

Australian citizen5
Source: Getty


شہریت کے قوانین میں تجویز کردہ تبدیلیاں:

.مستقبل میں آسٹریلین شہریت کا حصول اور دشوار ہو سکتا ہے۔ کیلرین کا کہنا ہے کہ "حکومت نے کچھ تبدیلیوں کا اشارہ دیا ہے۔

ّ وزارت داخلہ نے تجویز دی ہے کہ شہریت کے امتحان میں تین بار فیل ہونے والوں کو شہریت کے امتحان میں دوبارہ بیٹھنے کی لئے دو سال کا انتظار کرنا گا۔ لیکن یہ ترامیم نئے قانون کی منظوری تک نافذ نہیں ہوں گی۔

ّحکومت یہ بھی تجویز کررہی ہے کہ درخواست دہندگان کو ایک علیحدہ انگریزی امتحان کے ذریعے ثابت کرناہوگا کہ ان کی انگریزی  پڑھنے، سننے، بولنے کی کم از کم صلاحیت   آئی ای ایل ٹی ایس کے پانچ اسکورکے برابر ہے۔

 ساٹھ سال سے زائد عمر، 16 سال سے کم عمر والے اور جسمانی یا ذہنی معذور لوگوں کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کلینر کہتے ہیں اس وقت کوئی تبدیلی نہیں مگر  حکومت کا کہنا ہے کہ نئی قانون سازی پارلیمان کے سامنےجلد پیش کی جائےگی۔
Australian citizen6
Source: Getty
شہریت کی تقریب:

شہریت کی درخواست منظور ہونے کے بعد درخواست دہندگان کو آسٹریلوی شہری بنانے کے لئے شہریت کی تقریب میں حصہ لینا ضروری ہے۔ تقریب میں حلف کے دو ورژن ہیں ۔آیک خدا کے ذکر کے ساتھ اور ایک لا مذہب افراد کے لئے۔

ہوم آفس کے ڈیمن کلونر کا کہنا ہے کہ "حلف اس عزم کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد سرکاری طور پر آسٹریلوی شہری بننا ہے۔   یہ بھی ہمارے معاشرے کے فعال ممبر بننے کے لئے ایک شخص کے عزم کو بھی اشارہ کرتا ہے۔آسٹریلیا ڈے پر شہریت دینے کی بڑی تقریبات کا ینعقاد ہوتا ہے مگر اس کے علاوہ بھی کونسلزتواتر کے ساتھ شہریت دینے کی تقریبات منعقد کرتی ہیں۔ پاسپورٹ کے حصول کے لئے شہریت کا سرٹیفیکٹ لازمی ہے۔شہری کونسل کے مئیر یا ڈپٹی مئیر ایسی تقریبات میں سرٹیفیکٹ دیتے ہیں۔

The Australia.gov.au Citizenship Guide
Australian citizen7
Source: Getty
شہریت دینے کی تقریب ایک فخریہ موقعہ ہے۔اس تقریب کے بعد آپ سرکاری طور پر آسٹریلیا کے شہری ہیں اورشہریت کا سرٹیفیکٹ ملنے کے بعد کئی دیگر حقوق کے ساتھ ساتھ آپ ووٹ ڈالنے اور آسٹریلین پاسپورٹ کی درخواست دینے کےبھی مجاز ہیں۔

 

 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Amy Chien-Yu Wang

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
آسٹریلیا کی شہریت کیسے حاصل کی جائے | SBS Urdu