آسٹریلین وزارتِ داخلہ آن لائین درخواست دینے کو ترجیح دیتی ہے مگر کچھ لوگوں کو حالات کے پیشِ نظر استثنیٰ دیا جا سکتا ہے ۔ آسٹریلیا میں قانونی طور پر چار سال رہنے والے شہریت کی درخواست دینے کے اہل ہوتے ہیں۔ آسٹریلیا کی شہریت کی درخواست دینے کے لئے کئی شرائط ہیں جنہیں پورا کرنا ضروری ہے۔
اہم نکات
- آسٹریلیا کی سکونت کے چار سال میں سے کم از کم ایک سال ۔ پی آر پر رہنا ضروری ہے
- شہریت کا امتحان پاس کرنا ضروری ہوتا ہے
- سٹیزن شپ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کر نا ضروری ہے
- آسٹرلین شہریت ملنے کے بعد آپ آسٹریلین پاسپورٹ کی درخواست دے سکتے ہیں
مزید جانئے
Changes to Citizenship Test suggested

New Australian citizens at an Australia Day Citizenship Ceremony Source: AAP Image-Mick Tsikas
آسٹریلیا میں کم از کم چار سال رہنے کے بعد ہی شہریت کی درخواست دی جاسکتی ہے جبکہ آسٹریلیا کی سکونت کے چار سال میں سے کم از کم ایک سال ۔ پی آر پر رہنا ضروری ہے۔ درخواست دہندگان ان چار سالوں میں ایک سال سے ذیادہ بیروںِ ملک نہیں رہ سکتے۔
درخواست دہندگان کے لئے شہریت کا امتحان پاس کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ ذیادہ تر امیدوار بیس سوالات پر مبنی یہ ٹیسٹ پچھتر فی صدی نمبروں سے پاس کر لیتے ہیں۔ امتحان میں آسٹریلیا کی معاشرت، تاریخ، جمہوریت اور قوانین پر مبنی سوالات شامل ہوتے ہیں۔ یہ سوالات آن لائین کتابچہ کے مواد پر مبنی ہوتے ہیں۔ آن لائین کتابچے میں امتحان میں شامل معلومات کا الگ حصہ موجود ہے جبکہ صرف معلومات کے لئے ایسا مواد بھی موجود ہے جس میں سے امتحان میں سوال نہیں شامل کئے جاتے۔ میلبورن میں چھ سال سے مقیم شہلا حبیب اس بار آسٹریلیا ڈے پر شہریت حاصل کر رہی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر شہریت کے امتحان کا دیا گیا کتابچہ پڑھ لیا جائے تو یہ ٹیست بہت آسان ہوجا تا ہے اور اسے پاس کرنا مشکل نہیں۔
اثتثنیٰ
سولہ سال سے کم اور ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے افراد کے علاوہ دیکھنے سننے سے محروم اور دیگر جسمانی یا ذہنی معذورین کو سٹیزن شپ کا امتحان نہیں دینا ہوتا۔
ایڈیلیڈ میں کام کرنے والے ایک مقامی امیگریشن ایجنٹ کے مطابق درخواست کی تکمیل میں چودہ مہینے تک کا وقت لگتا ہے۔اس لئیے بار بار رابطہ کرنے اور سوالات کرنے سے پہلے درخواست کی پروسیسینگ کا دورانیہ ہوم افئیرز کی ویب سائٹ پر دیکھ لیں اور اس معاملے پر ذیادہ بے صبری کا مظاہرہ نہ کریں۔
میلبورن میں چھ سال سے مقیم شہلا حبیب اس سال شیریت حاصل کر رہی ہیں اور ان کا بھی یہی مشورہ ہے کہ اگر شہریت ملنے کا لیٹیر آنے میں دیر لگے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ اگر امورِ خارجہ کی طرف سے اگر کوئی آبجیکشن یا اعتراض نہ کیا گیا ہو تو آخرِ کار شہریت مل ہی جاتی ہے گرچہ اس میں دیر ہو سکتی ہے۔

of Port Adelaide of Melbourne during the Round eighteen AFL match Source: AAP Image-Ben Macmahon
آسٹریلین شہریت کے بعد حقوق و فرایض
- اپنے حقوق و فرایض سے آگاہی اور ملکی قوانین سے واقفیت کے ساتھ جمہریت پر یقین رکھنا آسٹریلین شہریوں کے لئے ضروری ہے
- آسٹرلین شہریت ملنے کے بعد آپ آسٹریلین پاسپورٹ کی درخواست دے سکتے ہیں
- آسٹریلیا میں آنے جانے کے لئے آسٹریلین پاسپورٹ کے علاوہ کسی اور طرح کے ویزے یا اجازت نامے کی ضرورت نہیں رہتی
- آسٹریلین شہریوں کو بیرونِ ملک سفر کے دوران اگر ضرورت ہو تو آسٹریلیا کی سفارتی مدد مل سکتی ہے
- آپ ووٹ ڈالنے کے حقدار ہو جاتے ہیں
- آپ آسٹریلیا کے انتخابات میں امیدوار ہو سکتے ہیں
- آسٹریلین شہری کے بیرونِ ملک پیدا ہونے والے بچے آسٹریلن شہری کے طور پر رجسٹر ہو سکتے ہیں