واؤچر حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
اگر آپ نیو ساوتھ ویلز ریاست کے رہائشی ہیں، اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر ہے تو آپ پچیس ڈالر کے چار واؤچر حاصل کرسکتے ہیں۔
واؤچر صرف ان کاروبار اور مراکز میں استعمال کیا جاسکتا ہے جنہوں نے کووڈ۔۱۹ سیف ریجسٹریشن کرائی ہے۔
واوچر کو کھانے کے غرض سے ریسٹورانٹ، کیفے، پبس اور کلبس میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ واؤچرز کو کسی ثقافتی مرکز، سنیما اور تفریحی پارک میں جانے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
READ MORE
واوچر کہاں سے حاصل کریں؟
اس اسکیم کے واؤچر کو حاصل کرنے کے لئے آپ کو 'مائی سروس این ایس ڈبلیو' کی ایپ ڈاون لوڈ کرنا ہوگی اور ریجسٹر کرنا ہوگا۔
واؤچر تمباکو نوشی اور شراب نوشی کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
ریاستی حکومت کے مطابق واؤچر جنوری دو ہزار اکیس کے آخر تک دستیاب ہوں گے۔
انگریزی میں تفصیلات حاصل کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں: