ہمارے ہاں تہوار کے موسم کے ساتھ، بہت سے لوگ خاندان اور دوستوں کے ساتھ اکٹھے ہوں گے، چاہے وہ کام کی جگہ پر پارٹی ہو، کسی دوست کی ملاقات ہو یا گھر میں کرسمس کی رات کے دوران خاموشی سے کوئی فلم دیکھنا۔ لطف اندوز کرنے کے باوجود، یہ معمولات آپ کی صحت مند طرز زندگی کی عادات میں خلل ڈال سکتے ہیں۔
ایک حالیہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 45 فیصد لوگ تعطیلات کے دوران ورزش سے وقفہ لیتے ہیں، نصف سے زیادہ کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں اور اپنے لیے کم وقت رکھتے ہیں، اور تقریباً ایک تہائی نے رپورٹ کیا ہے کہ وہ زیادہ شراب پیتے ہیں۔
یہ تحقیق جسمانی اور ذہنی صحت پر صحت مند طرز زندگی کے فوائد کو دیکھتی ہے۔ اور ان میں سے بہت سے صحت مند طرز عمل آپ کو تعطیلات کے دوران منظم رہنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
درست انداز میں مناسب خوراک کھانا
سال کے اس وقت میں کیک، چاکلیٹ، مصالحہ دار ہیم، ٹرکی اسٹفنگ، ملڈ وائن اور دیگر مزے دار کھانے آپ کے کھانے کی میز کا حصہ ہوتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کھانے میں چربی، چینی اور کیلوریز بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ لہذا یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ تعطیلات کھانے کی زیادہ کھپت سے وابستہ ہیں۔ اور ایک سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگ یہاں تک کرسمس کے دن 6000 کیلوریز تک کے قریب کھا لیتے ہیں ۔ یہ زیادہ تر لوگوں کے لیے روزانہ کیلوری کی تجویزکردہ مقدار سے دو سے تین گنا زیادہ ہے۔
کھانے کی اس مقدار کے ساتھ، بہت سے دعوے ہیں کہ تعطیلات کے نتیجے میں وزن بڑھتا ہے۔ اگرچہ یہ افواہ پائی جاتی ہے کہ چھٹیوں اور تہوار کے دوران اوسط وزن پانچ سے 10 پاؤنڈ (2.25 سے 4.5 کلوگرام) ہوتا ہے، حقیقت میں یہ بہت کم ہو سکتا ہے۔ 2000 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ صرف ایک پاؤنڈ یا تقریباً آدھا کلو گرام ہے۔ تاہم، جیسا کہ یہ اوسط مقدار تھی، مطالعہ میں ابھی بھی کچھ لوگ ایسے تھے جنہوں نے پانچ یا اس سے زیادہ پاؤنڈ وزن بڑھایا۔

اگرچہ ایک یا دو مواقع پرضیافتوں میں شامل ہونا آپ کے کھانے کی عادات کو پٹڑی سے اتارنے والا نہیں ہے، لیکن اگر آپ چھٹیوں اور تہوار کے اس پورے سیزن میں محفلوں کا حصہ رہنے والے ہیں تو آپ کو اپنی خوراک اور کھانے کے بارے میں منظم ہونے کی ضرورت ہے، جس کے لئے آُ حکمت عملی تایر کر سکتے ہیں ۔ ہر دعوت میں پہلے خود سے یہ سوال کریں کہ کیا واقعی آپ کو زیادہ کھانے کی ضرورت ہے یا آپ زیادہ کھانا چاہتے ہیں؟
آپ جن محفلوں اور تقریبات میں شریک ہوں گے ، ان میں سے ایک یا دو مواقع کا انتخاب کریں جن میں آپ بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔ ان محفلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ کی توجہ کا مرکزمیں بہترین کھانا ہوسکتا ہے، یا ایسی محفل جہاں آپ کا قریبی خاندان اور دوست موجود ہوں۔ دوسرے مواقعوں کے لیے، چیزوں کے صحت مند پہلو پر رہنے کی کوشش کریں۔
کسی بھی دعوت میں جانے سے پہلے، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے تقریب کے دن کے دوران اچھی طرح سے کھانا کھائے ہوئے ہیں تاکہ آپ بھوکے ایونٹ میں نہ جائیں۔ اس کے علاوہ، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنی نیند پوری کی ہے۔ نیند کی کمی آپ کے لئے زیادہ توانائی والی کھانوں تک پہنچنے اور زیادہ کھانے کا امکان بڑھا سکتی ہے۔
خود کو ٹریک پر رکھنے کے لیے ایک ایسے دوست یا ساتھی کو اپنے ساتھ رکھیں خواہ وہ تقریب کا میزبان ہی کیوں نہ ہو ، جو صحت مند رویہ برقرار رکھنے میں آپ کی مدد کرے۔ اور الکحل کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں، جو آپ کے نظم و ضبط کو خراب کر سکتا ہے۔
تندرست رہنے کے لئے چست رہیں
جب بات ورزش کی ہو تو ہم میں سے اکثر ایک ایسی مخلوق ہیں جو اپنی عادت پر اکتفا کرتے ہیں۔ یہ ایک اچھی چیز ہے، کیونکہ معمول کا ہونا باقاعدہ ورزش کو برقرار رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔ لیکن چھٹیاں معمول متاثر کرنے میں سب سے بڑا کردار ادا کرتی ہیں۔ جم، پول اور کمیونٹی سینٹرز کے اوقات کم ہو سکتے ہیں یا بند ہو سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کے ٹرینر یا ایروبکس انسٹرکٹر تہوار کے دوران چھٹی پر ہو۔
اب، ورزش کے چند سیشنز نہ چھوڑنے سے آپ کی فٹنس اور طویل مدتی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، لیکن یہ آپ کے مزاج کو متاثر کر سکتا ہے۔ ورزش توانائی کی سطح کو بڑھانے، موڈ کو بہتر بنانے اور تناؤ کو کم کرنے کے لیے بہترین عمل ہے۔ اور عین ممکن ہے کہ ان سب چیزوں کی دوران تعطیل آپ کو سب سے زیادہ ضرورت ہو۔ اور ورزش کا نہ کرنا یا چھوڑ دینا آپ کو اتنا ہی متاثر کر سکتا ہے جتنا صبح کی کافی نہ پینا۔

لیکن تعطیلات بہت ساری سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بے شمار مواقع بھی پیش کرتی ہیں - خریداری سے لے کر کرسمس کے بازاروں تک سجاوٹ کو دیکھنے سے لے کر اپنے محلے میں گھومنے تک۔
آپ کرسمس کیرول (یا کوئی اور گانا) گا کر بھی چھٹی منا سکتے ہیں۔ گانا اضطراب کو کم کر سکتا ہے، ممکنہ طور پر آپ کے پھیپھڑوں کی صلاحیت کو بڑھا سکتا ہے اور آپ کے خون میں انفیکشن سے لڑنے والے مالیکیولز کی تعداد میں اضافہ کر سکتا ہے۔ اور دوسروں کے ساتھ گانا سماجی بندھن بنانے اور آکسیٹوسن کے اخراج کے لیے جانا جاتا ہے، جو کسی کے مزاج کو بہتر بنا سکتا ہے۔
اگرچہ ان میں سے زیادہ تر فوائد کے لیے آپ کے گانے کے معیار سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن آپ جتنا زیادہ گاتے ہیں، اتنا ہی زیادہ آپ کو فائدہ ہوگا۔
ذہنی صحت کا خیال رکھیں
امریکہ میں تقریباً 90 فیصد بالغ افراد تعطیلات کے موسم کو کسی نہ کسی قسم کے تناؤ کا شکار ہو جاتےہیں۔ اگرچہ تعطیلات کا مقصد خوشی کا وقت ہوتا ہے، لیکن خریداری، تقریبات کی میزبانی، دوسروں کی توقعات اور اضافی مالی اخراجات سے مغلوب ہونا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔
چھٹیوں کے دوران دل کے دورے اور کارڈیک سے متعلق اموات کی تعداد میں اضافے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ لوگ تعطیلات کے دوران علاج کی تلاش میں تاخیر کرتے ہیں، جس کے بعد بیماری انتہا پر پہنچنے کی صورت میں آخری حل اسپتال کا ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ہوتا ہے ۔

تناؤ تب ہوتا ہے جب لوگ محسوس کرتے ہیں کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس پر ان کا کنٹرول نہیں ہے۔ چھٹی کا منصوبہ ترتیب دینے سے تناؤ دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ آپ کے منصوبے میں اخراجات کا بجٹ شامل ہو سکتا ہے، آپ کن پروگراموں میں شرکت کریں گے اور کہاں جانے سے آپ پہلے ہی انکار کر دیں گے۔ اگر آپ رات کے کھانے کی میزبانی کر رہے ہیں تو، وقت سے پہلے مینو کی منصوبہ بندی کریں، دوسروں سے مدد حاصل کریں یا یہاں تک کہ باہر سے کھانا آرڈر کردیں۔
تناؤ کی روک تھام کے لیے دیگر حکمت عملیوں میں باقاعدگی سے ورزش کرنا، کافی نیند لینے کو یقینی بنانا، غیر حقیقی توقعات سے گریز کرنا اور صرف اپنے لیے کچھ کرنے کے لیے کچھ پرسکون وقت نکالنا شامل ہیں۔
جب کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ چیزیں کامل ہوں، لیکن کبھی کبھی بہترین منصوبے بھی خراب سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو، یہ ٹھیک ہے اور ایسے وقت میں اپنے لئے آسانی تلاش کریں۔ اگر آپ کو چھٹیاں مشکل لگتی ہیں، تو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے آس پاس کے لوگوں سے ان کی مدد حاصل کرنے کے لیے بات کریں گے تاکہ آ پ خود پرسکون رہیں۔
سکاٹ لیئر سائمن فریزر یونیورسٹی میں ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر ہیں۔ لیئر کو کینیڈا کے انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ریسرچ اور ہیملٹن ہیلتھ سائنسز سے فنڈنگ ملتی ہے، اور انہوں نے ہارٹ اینڈ اسٹروک فاؤنڈیشن، نوو نورڈیسک، اور رابرٹ ووڈ جانسن فاؤنڈیشن سے فنڈنگ حاصل کی ہے۔
