این ایس ڈبلیو حکومت کی صبح 11 بجے کی پریس کانفرنس اس پیر سے ، عربی میں براہ راست تشریح کے ساتھ ایس بی ایس پر اور ویتنامی زبان میں ایس بی ایس وائس لینڈ پر نشرہونا شروع ہو گئی ہے۔ یہ دونوں شوز ایس بی ایس آن ڈیمانڈ پر بھی نشر ہوتے ہیں۔
اسیرین ، کینٹونیز ، کھمیر اور مینڈرن کو ایس بی ایس آن ڈیمانڈ پر بھی سٹریم کیا جاتا ہے۔
پچھلی پریس کانفرنس کا براہ راست عربی ، ویتنامی ، مینڈرن ، کینٹونیز ، اسیرین اور کھمیر میں ترجمہ کیا گیا ہے ، جو ایس بی ایس عربی 24 ، ایس بی ایس ویتنامی ، ایس بی ایس چینی،ایس بی ایس کینٹونیز ، ایس بی ایس اسیرین اور ایس بی ایس کھمیر کے ساتھ ساتھ ایس بی ایس ریڈیو کے فیس بک پیجز کے ذریعے قابل رساء ہیں۔
جب سے ایس بی ایس نے یہ اس کام میں پہل کی ہے ، ترجمہ شدہ پریس کانفرنس کو پلیٹ فارمز پر 500،000 سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا ہے ، جن خا کل دیکھنے کا وقت 1.6 ملین منٹ سے زیادہ ہے۔
ایس بی ایس کے سی ای او جیمز ٹیلر کا کہنا ہے کہ "جیسے جیسے واقعات سامنے آتے ہیں اور مختلف طریقوں سے کمیونٹیز پر اثر پڑتا ہے ، ایس بی ایس ہمارے کام کو بہتر بنانے اور بڑھانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس تازہ ترین سروس کے ذریعے مزید پلیٹ فارمز پر کثیر لسانی براہ راست نشریات کی فراہمی یہ ہے کہ ہم کس طرح اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کمیونٹیز ان معلومات تک رسائی حاصل کرسکیں ، جب انہیں سب سے زیادہ ضرورت ہو۔ "
ایس بی ایس نے حال ہی میں ایس بی ایس عربی 24 ، ایس بی ایس صومالی اور ایس بی ایس اردو کی سوشل میڈیا سائٹس پر وکٹورین حکومت کی کووڈ-19 پریس کانفرنس کا ترجمہشروع کیا۔
یہ پریس کانفرنسں جلد ہی ایس بی ایس آن ڈیمانڈ پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔
ایس بی ایس کے لینگویج اور آڈیو کے کانٹینٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ "ہم جانتے ہیں کہ ضرورت کے وقت کمیونٹیز کو مؤثر طریقے سے سپورٹ کرنے کے لیے ، ہمیں لوگوں کو درست اور قابل رساء معلومات دینے ، کمیونٹی کے خیالات کی عکاسی کرنے اور ان کی کہانیاں شیئر کرنے کے لیے مختلف طریقے بنانے کے طریقے دریافت کرنے اور ان پر عمل درآمدجاری رکھنے کی ضرورت ہے۔"
کوویڈ 19 اور ویکسین کی مقامی اور بین الاقوامی خبریں 60 سے زائد مختلف زبانوں میں ایس بی ایس کورونا وائرس پورٹل پر دستیاب ہیں