وکٹوریہ کے ریجنل علاقے بیلارٹ میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی نے 14 اگست کے دن پرچم کشائی کی تقریب اور قومی ترانے کے ساتھ یوم آزادی منایا, اس موقع پر مئیر سٹی آف بیلارٹ سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں



پرتھ کے رہائشی پاکستانیوں نے یوم آزادی کے روایتی رنگ بچوں کے ملی نغموں، پاکستان کے روایتی کھانوں کے اسٹالز سجا کر منایا ، ساتھ ہی منتظمین نے ایسے پاکستانی افراد کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کی کوشش بھی کی جوفنون لطیفہ کے کسی شعبے کو بطور مشغلہ اپنائے ہوئے ہیں



تسمانیہ کے ریجنل علاقے لانسسٹر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے یوم آزدی کے لئے منعقد کئے گئے ایونٹ میں ثقافتی رنگوں کو نمایاں کرنے کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی کہ روایتی انداز میں ملی نغمے اور تقاریر کا اہتمام کیا جائے


نیو ساوتھ ویلز کے علاقے نیو کاسل میں رہنے والی پاکستانی آبادی نے یوم آزادی کی خوشیاں منانے کے دوران ملک کی سلامتی کے لئے دعاگو ہوتے ہوئے اپنے آباؤ اجداد قربانیاں یاد کیں
