نیو ساؤتھ ویلز میں کورونا وائرس کے سنگین بحران کے باعث، کم از کم 22 اگست تک ریاست بھر میں شہریوں کو گھر پر رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
پابندیوں کو نافذ کرنے کے لیے نیو ساوتھ ویلز پولیس اور آسٹریلین ڈیفنس فورس کا آپریشن 16 اگست کو شروع ہوا تھا ، اور اب قواعد پر عمل نہ کرنے والوں پر 5 ہزار ڈالر تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
گریٹر سڈنی کے باشندے اپنے مقامی حکومتی علاقے میں یا اپنے گھر سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر کچھ اشد ضروری وجوہات کی بناء پر سفر کر سکتے ہیں جس میں ضروری سامان کی خریداری اور ورزش شامل ہے۔ خصوصی پابندیاں ریاستی حکومت کے لوکل گورنمنٹ کے ذیادہ متاثرہ کونسلز کے سبربس پر بھی لاگو ہوتی ہیں۔
لیکن آپ کے گھر سے 5 کلومیٹر کا فاصلہ کہاں تک ہے؟ جاننے کے لیے نیچے ہمارے انٹرایکٹو نقشے پر سکرول کریں۔
ایس بی ایس اردو روزانہ نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریہ کے علاوہ پورے آسٹریلیا کی کوویڈ 19 کی اپ ڈیٹ کا ترجمہ فراہم کر رہا ہے۔ مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔
Interactive by Ken Macleod, artwork by Jono Delbridge