آسٹریلیا میں اگلے مالی سال سے جنرل اسکلڈ مائیگریشن حاصل کرنے والے اعداد کے حدود میں تبدیلی آنے والی ہے۔
تیس جون دو ہزار اٹھارہ تک کم سے کم پوائنٹس کی حد ساٹھ تھی جو اب بڑھا کر پیسنٹھ کر دی گئی ہے۔
اس تبدیلی کا اطلاق ان درخواستوں پرہوگا جو پہلی جولائی یا اس کے بعد درج کی جائینگی۔
پوائنٹس کی جانچ، عمر، تعلیم، کام اور دیگر امور کے ذریعے کی جاتی ہے۔
دیگر ملکوں میں آسٹریلیا کے پوائنٹس سسٹم کو ماڈل کے طور پر لیا جاتا ہے۔
بریکزٹ کی مہم کے دوران کئی رہنما آسٹریلیا کے پوائنٹس سسٹم کے حق میں تھے جبکہ امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے بھی آسٹریلوی مائیگریشن کے نظام کو سراہا ہے۔

Source: Supplied
دوسری جانب مائیگریشن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پوئنٹس کی کم سے کم حد کے اضافے سے امیدواروں کی لئے درخواست جمع کرانے میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔
کچھ پیشوں میں کم سے کم پوائنٹس کی حد ۸۰ تک پہنچ چکی ہے جو درخواست گزاروں کے لئے حاصل کرنا نہایت مشکل بن گئی ہے۔
مائیگریشن ایجنٹ عرفان پیرزادہ کا کہنا ہے کہ یہ سب ڈیمانڈ اور سپلائی کی وجہ سے ہے۔
"جب درخواست گزار زیادہ ہوتے ہیں تو کم سے کم حد کو بڑھا دیا جاتا ہے، لیکن جب ہنرمند افراد میں کمی ہوتی ہے، تب یہ حد بھی کم کردی جاتی ہے۔