کیا اپ آسٹریلین سٹیزن شپ کا امتحان پاس کر سکتے ہیں؟

آسٹریلیا کے بارے میں اپنی معلومات پرکھئیے اور جانئے کہ کیا آپ سٹیزن شپ کا امتحان پاس کرسکتے ہیں؟

Australian Citizenship

Source: AAP

 آسٹریلین سٹیزن شپ ڈے یا آسٹریلیا میں شہریت کا دن ہر سال 17 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس سال ملک بھر میں نئے شہریوں کا استقبال کرنے کے لئے 150 تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں  تقریباً 130 ممالک کے 8000 افراد آسٹریلوی شہری بنے۔ 
نیشنل میوزیم کینبرا میں منعقد کی جانے والی تقریب میں امیگریشن کے وزیر ڈیوڈ کولمین نے50 نئے شہریوں کا استقبال کیا ۔ اس سے پہلے وزیر امیگریشن ڈیوڈ کولمین نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ "سیٹزن شپ ڈے آسٹریلین شہریت کی اہمیت کو تسلیم کرنے کا دن ہے"۔       
 1949 سے اب تک آسٹریلیا نے 50 لاکھ سے زائد نئے شہریوں کو خوش آمدید کہا ہے۔ ہر سال ہزاروں افراد آسٹریلین شہریت کی درخواست دیتے ہیں جن میں سے کچھ کی شہریت کی درخواست  امتحان پاس نہ کرنے کے باعث مسترد ہو جاتی ہے۔ آپ آسٹریلیا کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟  یہ سوالنامہ یا کوئیز آپ کے لئیے نہ صرف دلچسپی کا باعث ہوسکتا ہے بلکہ شہریت کے امید واروں کی مدد بھی کر سکتا ہے۔ خود کو آزمائیے  اور دیکھئے کہ کیا آپ یہ امتحان پاس کر پائیں گے؟

  نوٹ: یہ کوئز آسٹریلوی محکمہ امیگریشن کی ویب سائٹ کے مواد پر مبنی ہے۔ تاہم ، اصل شہریت کے امتحان میں سوالات مختلف ہوسکتے ہیں۔
Courtesy: Shamsher Kainth - Digital Producer SBS Punjabi

شئیر

2 دورانیہ

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار SBS Urdu

پیش کار Waqar Ali

ذریعہ: SBS


Share this with family and friends


Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand