کیا آپ جانتے ہیں کہ آسٹریلوی کرنسی کے نوٹوں پر کن شخصیات کی تصویریں ہیں؟

آسٹریلیا کے لئے مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کرنے والوں کو حکومت کی جانب سے کرنسی نوٹوں کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

Australian currency pictured in Sydney, Thursday, Sept. 11, 2014. (AAP Image/Joel Carrett) NO ARCHIVING

Australian currency pictured in Sydney, Thursday, Sept. 11, 2014. (AAP Image/Joel Carrett) NO ARCHIVING Source: AAP

آسٹریلیا کی قومی کرنسی آسٹریلین ڈالر ہے جو پانچ، دس، بیس، پچّاس اور سو ڈالر کے نوٹوں میں دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ  پانچ، دس، بیس اور پچّاس سینٹ، جبکہ ایک اور دو ڈالر کے سکّے بھی دستیاب ہیں۔

ہر نوٹ پر ایک یا دیگر ایسی شخصیات کی تصاویر بنی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں آسٹریلیا کے لئے کوئی اہم کام کیا ہے یا آسٹریلوی معاشرے میں بہتری لائے ہیں۔

آسٹریلیا وہ پہلا ملک ہے جہاں پلاسٹک کرنسی کا استعمال شروع ہوا۔ نئی سیریز کے ہر نوٹ پر اب ایک آسٹریلوی واٹل اقسام کا درخت اور ایک مقامی پرندے کی تصویر بھی شامل ہے۔
A new Australia five dollar banknote is displayed in Sydney on Thursday, Sept. 1, 2016.(AAP Image/Paul Miller)
A new Australia five dollar banknote is displayed in Sydney on Thursday, Sept. 1, 2016.(AAP Image/Paul Miller) Source: AAP

پانچ ڈالر نوٹ

پانچ ڈالر کا پلاسٹک والا نوٹ پہلی دفعہ 1992میں شائع ہوا تھا اور اب تک اس کے چار نئے ڈیزائن شائع ہوچکے ہیں۔

 2016 میں شائع ہونے والے پانچ ڈالر نوٹ پر ایک طرف ملکہ الیزہ بیتھ کی تصویر بنی ہے جبکہ دوسری طرف نئے پارلیمنٹ ہاؤس، اس کی عمارت کا نقشہ اور مصّور مائیکل نیلسن جگامارہ کی تصویر کے ذریعے پارلیمنٹ کے باہر کی جگہ دکھائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پرکلی موزز واٹل کے پتے اور مشرقی سپائنبِل پرندے کی تصویر بھی موجود ہے۔

دو ہزار ایک میں پانچ ڈالر کا ایک یادگاری نوٹ بھی شائع کیا گیا تھا جس پر فیڈیریشن  کے بانی سر ہینری پارکس اور حقوقِ نسواں کے لئے کام کرنے والی کیتھرین ہیلین سپینس کے تصویریں ہیں۔

دس ڈالر نوٹ

A handout photo showing $10 note design, dated 15 February 2017 September 2017. EPA/RESERVE BANK OF AUSTRALIA / HANDOUT
A handout photo showing $10 note design, dated 15 February 2017 September 2017. EPA/RESERVE BANK OF AUSTRALIA / HANDOUT Source: Reserve Bank of Australia


اس نوٹ پر ایک طرف ماضی کے مشہور لوک شاعر اور صحافی اے بی بینجو پیٹرسن کی تصویر ہے تو دوسری طرف ناانصافی کیخلاف مہم چلانے والی مصنفہ اور صحافی ڈیم میری گِلمور کی تصویر ہے۔ 2017 میں شائع ہونے والے نوٹ پر بریمبپ واٹل اور سلفر کوکاٹو پرندے کی تصویر بھی موجود ہے۔

اے بی "بینجو" پیٹرسن

(1864 - 1941)

آسٹریلوی دس ڈالر نوٹ پر شاعر، صحافی اور گھڑسوار اے بی "بینجو" پیٹرسن کی تصویر ہے جو قومی سطح پر اپنی لوک شاعری کی وجہ سے مشہور تھے۔

اٹھارا سو چونسٹھ میں پیدا ہونے والے اے بی پیٹرسن کو گھر والے بارٹی کہتے تھے جبکہ ان کا تخلّص "بی" یا "دا بینجو" تھا۔

اکتیس سال کی عمر میں انھوں نے ایک بیلے "والٹزنگ میٹلڈا" اور اپنی پہلی کتاب "دی مین فرام سنووی رِور" شائع کی جسے بڑی پزیرائی ملی۔

ابتدا میں وکالت کے بعد پیٹرسن نے صحافت کے شعبے کو مستقل طور پر اپنا لیا۔

"ایوننگ نیوز، سڈنی" کے ایڈیٹر(مدیر) رہے جبکہ  بعد میں ایک طویل عرصے تک "ٹاؤن اور کنٹری جرنل" کے ایڈیٹر بھی رہے۔
ڈیم میری گِلمور

(1865 - 1962)

ڈیم میری گلِمور ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں گولبرن کے قریب کوٹا والا میں پیدا ہوئیں۔

میری اپنے وقت کی ایک مشہور عوامی شخصیت تھیں اور ریڈیو پرگراموں میں خواتین کے مسائل پر گفتگو بھی کرتی تھیں جبکہ  اخبارات میں ان کے کالم بھی شائع ہوتے تھے۔۔ ان کے نام پر ایوارڈ اور اسکالرشپ بھی دیئے جاتے تھے۔

جنگِ عظیم دوئم کے دوران میری کو ان کی نظم "نو فو شیل گیدر آور ہارویسٹ" پر آسٹریلیا بھر میں بے حد پزیرائی ملی تھی۔

میری کو ان کی ادبی خدمات کی وجہ سے پہلا "ڈیم کمانڈر آف دی برٹش ایمپائیر" کا خطاب ملا تھا۔

بیس ڈالر نوٹ

بیس ڈالر والے پلاسٹک نوٹ کی پہلی دفعہ اشاعت اکتیس اکتوبر انیس سو چورانوے میں ہوئی تھی۔

نوٹ پر ایک طرف میری ریبی اور دوسری طرف ریورینڈ جان فِلن کی تصویریں ہیں۔
Raised bumps to facilitate the blind and low vision community are seen on Australia's new $20 note at The Reserve Bank of Australia,October 1, 2019.
Raised bumps to facilitate the blind and low vision community are seen on Australia's new $20 note at The Reserve Bank of Australia,October 1, 2019. Source: AAP Image/David Crosling
میری ریبی

(1777 - 1855)

شپنگ اور پراپرٹی کے کاروبار سے تعلق رکھنے والی میری ریبی اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں مشہور تھیں۔

میری ریبی 1777 میں برطانیہ کے علاقے لنکاشائر میں پیدا ہوئیں۔

ایک گھوڑا چرانے پر ان کو سات سال کی ٹرانسپورٹ میں کام کرنے کی سزا ملی۔

1792 کو وہ نیو ساؤتھ ویلز آئیں اور دو سال بعد ان کی شادی تھامس ریبی سے ہوئی۔ خاندانی جائداد میں بہتری کے باعث پراپرٹی کاروبار میں ترقی ہوئی۔

بعد میں سڈنی میں اشیاء کی خرید و فروخت کے لئے ایک گودام خریدا جس سے شپپنگ کاروبار کو کافی فروغ ملا۔

1828میں ریٹائرمنٹ تک میری کی شہر میں کئی زمینیں اور مکانات تھے۔

ریورینڈ جان فلِن

(1880 - 1951)

 ریورینڈ جان فلِن آسٹریلیا میں رائل فلائنگ ڈاکٹر سروس کے بانی ہیں۔ نہ صرف ملک میں بلکہ یہ دنیا کی سب سے بڑی فضائی طبّی سروس ہے۔

آسٹریلیا میں آج اکیس فلائنگ ڈاکٹر بیسز ہیں جو تقریباً سات ملین اسکوائر کلومیٹر کے رقبے کی نگرانی کرتی ہیں۔ دور دراز علاقوں میں طبّی امداد اور ڈاکٹر کی آمدورفت میں مدد کے لئے یہ فضائی سروس نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔

اپنے میگزین "اِنللینڈر" کے ذریعے جان فلِن نے آسٹریلیا کے دور دراز علاقوں میں فوری طبّی امداد کی کمی کے مسائل پر بہت لکھا۔ اس کے علاوہ (اے آئی ایم) آسٹریلین اِنلینڈ مشن، جس کے وہ سربراہ تھے، کی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں لکھا جسے نہ صرف پزیرائی ملی بلکہ بعد میں فنڈنگ کا ذریعہ بھی بنی۔

سترہ مئی انیس سو اٹھائیس کو اے آئی ایم کی پہلی پرواز نے طبّی سروس شروع کی۔

انیس سو تینتیس کو جان فِلن کو "آفیسر آف دی برٹش ایمپائیر" کا خطاب ملا۔

نو سال بعد اے آئی ایم کا نام تبدیل کرکے فلائنگ ڈاکٹر سروس آف آسٹریلیا رکھا گیا او  1955 میں لفظ رائل کا اضافہ کردیا گیا۔

ریورینڈ جان فِلن کے نام پر ایلیس اسپرنگ میں ایک چرچ بھی ہے۔

پچّاس ڈالر نوٹ

The new fifty dollar banknote is revealed (left), shown here with the former banknote (right), at Vision Australia in Melbourne, Monday, October 8, 2018. (AAP Image/Daniel Pockett) NO ARCHIVING
The new fifty dollar banknote is revealed (left), shown here with former banknote, at Vision Australia in Melbourne, Oct 8, 2018. (AAP Image/Daniel Pockett) Source: AAP
آسٹریلیا کے پچّاس ڈالر کے نوٹ پر ایک طرف پہلے شائع ہونے والے ابوریجینل مصنف ڈیوڈ یونیپون کی تصویر ہے اور دوسری طرف آسٹریلیا کی پہلی خاتون ممبر پارلیمنٹ ایڈتھ کووِن کی تصویر ہے۔

۲۰۱۸میں شائع ہونے والے نئے نوٹ پر آسٹریلین واٹل کی ایک مخصوص قسم، ایکیزیا ہومیفوسا اور کالی سوان کی تصویر بھی موجود ہے۔

ابوریجینل مصنف ڈیوڈ یونیپون

(1872 - 1967)

 "ابوریجنل لیونارڈو" کہلائے جانے والے انیسویں اور بیسویں صدی کے سائنسدان اور مصنف ڈیوڈ یونیپون نے ابوریجنل کمیونٹی کے لئے  سائنس اور ادب کے شعبے میں نمایاں کام کئے ہیں۔

ڈیوڈ اپنے زمانے کے جدید آلات کے موجد بھی تھے۔ ان کی نمایاں ایجادات میں بھیڑیں مونڈنے والا آلا، کثیرالشعائی پہیا اور میکینیکل آلات شامل ہیں۔

ڈیوڈ کی نمایاں اشاعتوں میں "ابوریجینیز، دئیر کسٹمز اینڈ ٹریدیشنن"، مونگنگی کی کہانی،  اور دیگر افسانوی کہانیاں شامل ہیں۔ ڈیوڈ نے سڈنی مارننگ ہیرلڈ کے لئے کئی مضامین بھی لکھے۔

ڈیوڈ کئی انکوائری کمیشن اور لیکچروں میں ابوریجنل افراد کی فلاح و بہبود کے لئے ترجمان بھی رہے۔

پہلی خاتون ممبر پارلیمنٹ ایڈتھ کووِن

(1861 - 1932)

ویسٹرن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایڈتھ کووین حقوقِ نسواں اور بچوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والی سماجی کارکن اور سیاستدان تھیں۔

انیس سو بیس میں عورتوں کو پارلیمنٹ میں جانے سے روکنے کے قانون کے خاتمے کے ایک سال بعد مغربی آسٹریلیا کے ریاستی انتخابات میں ایڈتھ نے حصہ لیا اور ان کو کامیابی ملی۔ وہ پورے آسٹریلیا میں کسی بھی قانون ساز اسمبلی کی پہلی خاتون رکن بنیں۔

بطور رکنِ پارلیمنٹ ایڈتھ نے خواتین کے حقوق، تارکینِ وطن کی فلاح وبہبود اور بچوں کی صحت سے متعلق گراں قدر کاوشیں کیں۔

پرتھ کے کنگز پارک کے داخلی راستے میں ان کے اعزاز میں ایک یادگاری گھڑیال بنایا گیا ہے۔
Un hombre regala dinero a trabajadores esperando en fila frente a un Centrelink en Melbourne
$100 Australian dollar notes, Tuesday, Aug. 20, 2013. (AAP Image/Dan Peled) Source: AAP Image/Dan Peled
سو ڈالر نوٹ

آسٹریلیا کے سو ڈالر والے پلاسٹک نوٹ کی پہلی اشاعت تئیس سال قبل ہوئی تھی۔

نوٹ کے ایک طرف اپنے زمانے کی مشہور کلاسیکل مسیقی کی گلوکارہ ڈیم نیلی میلبا کی تصویر ہے تو دوسری طرف آسٹریلیا کے نامی گرامی فوجی سپہ سالار سر جان موناش کی تصویر ہے۔

 گلوکارہ ڈیم نیلی میلبا

(1861 - 1931)

اپنے فن میں کمال رکھنے والی گلوکارہ ڈیم نیلی میلبا بین القوامی شہرت یافتہ "سوپرانو" تھیں۔

1861 میں پیدا ہونے والی ڈیم نیلی نے پیشہ ورانہ مسیقی کا آغاز 1884 میں کیا اور بین القوامی سطح پر1887 "اوپرا" گانے کی شروعات برسلز میں ورڈیز ریگولیٹو سے کی۔

 ان کی پہلی پرفارمنس اتنی کامیاب گئی کہ اس کے فوراً بعد ان کے شوز لندن، پیرس، میلان، نیو یارک اور دیگر یورپی شہروں میں ہوئے۔

تھوڑے ہی عرصے میں وہ دنیا کی ایک مشہور اور کامیاب سوپرانو بن گئیں۔

ڈیم نیلی میلبا نے اپنے فنی سفر میں گانوں کی دو سو ریکارڈنگ کروائیں۔
$100 Australian dollar notes, pictured in Brisbane, Tuesday, Aug. 20, 2013. (AAP Image/Dan Peled) NO ARCHIVING
$100 Australian dollar notes, Tuesday, Aug. 20, 2013. (AAP Image/Dan Peled) Source: AAP

فوجی جرنیل سر جان موناش

(1865 - 1931)

پہلی جنگِ عظیم میں اینزیک کی طرف سے لڑنے والے سر جان موناش کو ان کی فوجی اور انجینئیرنگ خدمات کی وجہ سے آسٹریلیا تاریخ میں اہم مقام حاصل ہے۔

سر موناش کے ملٹری کیرئیر پر ایک نظر ڈالی جائی تو ان کو ملنے والے اہم عہدوں میں باتھ کے نائٹ کمانڈر، کمانڈر آف آسٹریلین کورپس بطور لیفٹینینٹ جنرل  اور آسٹریلین تھرڈ ڈیویزن کی بطور میجر جنرل کمان ہے۔

انیس سو چودہ میں جنگِ عظیم اوّل کے دوران سر موناش نے آسٹریلوی امپیرئیل فورس کی چوتھی انفنٹری بریگیڈ کی کمان سنبھالی، بریگیڈ کی ٹرینینگ مصر میں کی اور گیلیپولی کی مہم کے دوران اپنے فوجیوں کےساتھ رہے اور جنگ لڑی۔

اس کے علاوہ ڈائیریکٹر جنرل ریپیٹرئیشن اور ڈیموبلائیزیشن بھی رہے جس کے دوران آسٹریلین فوجیوں کی جنگِ عظیم سے واپسی اور پھر ملک میں ان کی کمیونٹی میں جگہ بنانے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔

یونیورسٹی آف میلبورن کے وائس چانسلر اور وکٹوریہ کی اسٹیٹ ایلیکٹریسٹی کمیشن کے چئیرمین بھی رہے۔

میلبورن کی موناش یونیورسٹی ان ہی کے نام پر ہے۔

 

 


شئیر

9 دورانیہ

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Talib Haider



Share this with family and friends


Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand