آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری پولیس کے مطابق آج صبح کینبیرا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئیں جن کا علاج کیا جارہا ہے۔ جس شخص نے فائرنگ کی وہ نیو ساؤتھ ویلز کی نمبر پلیٹ والی گاڑی میں فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔
آج شام پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کینبرا میں دوسرا ٹی ٹوئینٹی میچ کھیلا جائے گا۔
پولیس کے مطابق اس واقعے کا تعلق آج شام میں ہونے والے آسٹریلیا اور پاکستان کے کرکٹ میچ سے نہیں لگتا اور عوام کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں۔
اگر کسی کو واقعے سے متعلق کچھ پتہ ہے تو فوری طور پر پولیس سے 131444 پر رابطہ کریں۔
شئیر
