سنیے اردو اردو پروگرام اب ایس بی ایس پاپ دیسی پر

ایس بی ایس اردو اب اپنے پروگرام میں تبدیلی لے کر آرہا ہے اور اب لائیو پروگرام ایس بی ایس ریڈیو 2 کے بجائے ایس بی ایس پاپ دیسی پر نشر کیا جائے گا۔ جانیے کہ کیا تبدیلیاں کی جارہی ہیں اس آرٹیکل میں۔

sbs broadcast languages.jpg

Preeti ji please edit :) Credit: SBS

جمعرات، 5 اکتوبر، 2023 سے پاپ دیسی پر لائیو اردو پروگرام لایا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام آسٹریلیا میں جنوبی ایشیائی کمیونٹی، خاص طور پر گھر پر اردو بولنے والوں تک پہنچنے کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہوگا۔


نشریات کا شیڈول: اردو پروگرام ایس بی ایس پاپ دیسی پر ہر بدھ اور جمعہ سہ پہر 3 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان براہ راست نشر کیا جائے گا۔
SBS Pop Desi new schedule
SBS Pop Desi new schedule
نشرِ مکرر: پروگرام کے شیڈول کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ سامعین کو اردو میں کہانیوں، گانوں اور آوازوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے مزید وقت فراہم کیا جائے۔ اب آپ نشرِ مکرر اپنے پرانے اوقات یعنی ہر بدھ اور اتوار شام 6 سے 7 بجے ایس بی ایس ریڈیو 2 پر بھی سن سکتے ہیں۔ آپ اس پلیٹ فارم اور وقت کا انتخاب کر سکتے ہیں جو آپ کے لیے بہترین ہو۔


SBS50 آڈیو حکمت عملی: یہ توسیع SBS کی ڈیجیٹل فرسٹ پروڈکشن کو تیز کرنے کی حکمت عملی کے مطابق ہے، جس سے سامعین کے لیے مختلف چینلز اور آلات کے ذریعے مواد تک رسائی آسان ہو جاتی ہے۔

SBS PopDesi destination_.png
Source: SBS
SBS کمیونٹی کے تاثرات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ڈیجیٹل آڈیو اسپیس میں جدت لاتا رہتا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ریڈیو متنوع کمیونٹیز کے لیے معلومات اور تفریح کا ایک قابل اعتماد ذریعہ بنے۔


ان تبدیلیوں کے ساتھ ایس بی ایس مستقبل کے بارے میں پرجوش ہے اور اس توسیعی پیشکش پر سامعین کے ردعمل کا منتظر ہے۔ ایس بی ایس پاپ دیسی پر اردو پروگرام اور دیگر دلچسپ مواد کے لیے دیکھتے رہیں!

شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Afnan Malik
ذریعہ: SBS

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
سنیے اردو اردو پروگرام اب ایس بی ایس پاپ دیسی پر | SBS Urdu