ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے دنیا بھر میں ریلیاں

اس سال"گلوبل اسٹرائیک فار کلائمیٹ" کے عنوان سے ماحولیاتی تبدیلی کے لئے احتجاج بیس ستمبر سے ستائیس ستمبر کے دوران کیا جارہا ہے۔

Zaman Chowk, Bagh (Azad Jammu & Kashmir). Image: Twitter/Climateactionpk

Zaman Chowk, Bagh (Azad Jammu & Kashmir). Image: Twitter/Climateactionpk Source: Twitter/Climateactionpk

آسٹریلیا کے کئی شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں طلبا اور دیگر شعبہ ہائے زندگے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی ریلیاں نکالیں۔

"گلوبل اسٹرائیک فار کلائمیٹ" کے نام سے یہ ریلیاں آج جمعے کے روز ایک سو دس چھوٹے بڑے شہروں اور علاقوں سے نکالی جارہی ہیں۔

احتجاج کا مقصد دنیا میں ماحولیاتی مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔ اس احتجاجی تحریک کی شروعات سویڈن کی نوجوان گریٹہ تھن برگ نے کی تھی۔

 ماحولیاتی تبدیلی سے منسلک خطرات کی عالمی سطح پر آگاہی پھیلانے  کے سلسلے میں گریٹہ تھن برگ کو نوبیل انعام کے لئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اس سال"گلوبل اسٹرائیک فار کلائمیٹ" کے عنوان سے ماحولیاتی تبدیلی کے لئے احتجاج بیس ستمبر سے ستائیس ستمبر کے دوران کیا جارہا ہے۔

پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی ماحولیاتی تبدیلی پر ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

ماحولیاتی کارکنوں پر مبنی کلائیمیٹ ایکشن پاکستان نامی گروپ کے تحت دیگر شہروں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔


شئیر

1 دورانیہ

تاریخِ اشاعت بجے

By Talib Haider


Share this with family and friends


Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now