سڈنی میں آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان کرکٹ میچ اوزی ٹیم نے جیت کر سیریز اپنے نام کرلی۔
میچ کی ایک دلچسپ بات یہ رہی کہ ایک انڈین کرکٹ فین نے خاتون کو 'پروپوز' کیا۔
دیپن مینڈیلیا کا تعلق میلبورن سے ہے جنہوں نے روز ومبش کو میچ کے دوران شادی کرنے کے لئے ' انگوٹھی' دی، جسے روز نے قبول کرلیا۔
دیپن کا کہنا تھا کہ جب وہ پہلی دفعہ روز سے ملے تو دونوں نے کرکٹ کی بہت باتیں کی جس کے بعد انہوں نے سوچا کہ کرکٹ میچ کے دوران ہی روز کو رشتہ دینا چاہیئے۔
میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم نے تین سونواسی رن اسکور کئے جو انڈیا مققرہ اوورز میں نہ بنا سکا۔

A man proposes to his partner in the crowd during the second ODI cricket match between Australia and India at the SCG in Sydney Source: AAP Image/Dan Himbrechts
آسٹریلوی بیٹسمین نے انڈیا کے خلاف دونوں میچز میں سینچری بنائے۔