آسٹریلوی علما کی جانب سے اسلام کے بنیادی عقائد کے بارے میں کتابچہ شائع

اسلام اور اس سے منسلک دینی عقائد کے بارے میں غلط فہمیوں کو ختم کرنے کے لئے اسلامی اور دیگر مزہبی اسکالرز نے ایک کتابچہ جاری کیا ہے۔

Imam Hasani said the manual provides a tailored interpretation of what it means to be Muslim in  Australia.

Imam Hasani said the manual provides a tailored interpretation of what it means to be Muslim in Australia. Source: SBS

"این انٹروڈکٹری ریسورس ۔ اسلام اینڈ لِوونگ اِن آسٹریلیا( ایک تعارفی وسیلہ ۔  اسلام اور آسٹریلیا میں زندگی)" کے نام سے یہ کتابچہ بورڈ آف امامز وکٹوریہ کی جانب سے شائع کیا گیا ہے۔

بورڈ کے مطابق آسٹریلیا کے مسلمان نوجوان اسلام اور اس کی تعلیمات حاصل کرنے کے لئے انٹرنیٹ کی طرف رجوع کرتے ہیں جہاں پر اکثر انھیں غلط معلومات ملتی ہے۔

علما کے مطابق بارہ صفحات پر مشتمل اس کتابچے کے ذریعے انتہا پسندی کو روکنا ہے۔

کارلٹن وکٹوریہ کے امامِ مسجد ڈاکٹر بیکم حسانی کا کہنا ہے کہ اسلام کا تشدد سے کوئی تعلق نہیں اور ہم اس کاوش کے ذریعے مسلم اور غیرمسلم افراد تک پہنچنا چاہتے ہیں

" اگر اسلام کے بارے میں کچھ سمجھنا ہوتا ہے تو نوجوانوں کی بڑی تعداد انٹرنیٹ کا رخ کرتی ہے۔

"اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جو معلومات انہیں آن لائن ملتی ہے وہ ایسے لوگوں سے ملتی ہے جن کا نہ تو اسلام سے کوئی تعلق ہوتا ہے نہ ہی وہ اسلام کے بارے میں جانتے ہیں۔"
Members of the Board of Imams Victoria on Tuesday
Members of the Board of Imams Victoria Source: Supplied
آسٹریلین مسلم فاؤنڈیشن کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ہاس دلال کا کہنا ہے کہ اس کتابچے کو آسٹریلیا کے لحاظ سے بنایا گیا ہے۔

" بہترین طریقہ یہی ہے کہ آسٹریلیا اور اس کی سرزمین کو دیکھتے ہوئے ایسے امام جو آسٹریلین کمیونٹی کا حصہ ہیں اسلام کے بارے میں بتائیں۔

یہ کتابچہ اب انٹرنیٹ پر دستیاب ہے۔

 

 

 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Talib Haider
پیش کار Abbie O'Brien
ذریعہ: SBS News

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand