ملازمت فراہم کرنے والوں اور ڈھونڈنے والوں نے سڈنی کے "جاب فئیر" میں شرکت کی جس میں آسٹریلیا میں ملازمت کو ڈھونڈنے سے لے کر اسے حاحل کرنے تک کے مراحل پر روشنی ڈالی گئی۔
کئی مقامی اور علاقائی اداروں نے بھی شرکت کی اور ملازمتوں کی تشہیر بھی کی۔
وزیرِ ملازمت، ہنر اور چھوٹے کاروبار میکیلئا کیش کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع لوگوں تک آسانی کے ذریعے پہنچیں اور عوام ان سے فائدہ اُٹھائیں۔
"سڈنی جاب فئیر ایک ایسے وقت رکھا گیا ہے جب حکومت کی جانب سے کئی پراجیکٹس کی شروعات کی جارہی ہے۔ حکومتی فنڈ سے بننے والے پراجیکٹس میں ویسٹرن سڈنی ائیرپورٹ پراجیکٹ اور سڈنی میٹروپراجیکٹ شامل ہیں۔"

میکیلیئا کیش کا کہنا ہے کہ اس تقریب کے ذریعے لوگوں نے براہِ راست ملازمتیں فراہم کرنے والوں سے بات کی۔
ایس بی ایس اردو نے جاب فئیر کے کئی شرکا سے بات کی اور جاننے کی کوشش کی کہ وہ آسٹریلیا میں ملازمتیں ڈھونڈنے کے لئے کیا کررہے ہیں جبکہ ملازمتوں کی تشہیر کرنے والوں سے جانا کہ وہ ان سے ایسے ہنر ہیں جو انھیں ایک ملازم میں درکار ہیں۔
جاب لِنک پلس سے تعلق رکھنے والی کیٹرینہ ہِگنز کا کہنا ہے کہ جو بھی ملازمت ڈھونڈ رہا ہے اسے اپنے دستاویزات کو بہتر اور ذاتی تشہیر کرنا آنا چاہیئے۔
" آپ کسی ملازمت فراہم کرنے والی ایجنسی سے رابطہ کریں، کسی ماہر سے اپنا ریزومے یا سی وی بنوائیں۔ ملازمت کے لئے ایک کوور لیٹر ضرور فراہم کریں
"ذاتی تشہیر بہت ضروری ہے۔ اس لئے انٹرویو کے وقت صاف سترھیں کپڑے پہنیں۔"

یارپا ابوریجینل ایمپلائیمنیٹ حب سے تعلق رکھنے والی اینیٹ لیمب کہنا ہے کہ ان کا ارادہ ایسے ملازمتیں فراہم کرنے والوں سے روابط برھانے کے لئے اس جاب فئیر میں شرکت کررہا ہے۔
"ہمارے پاس ملازمتیں اور ٹریننگ کے کئی مواقع ہیں اور چاہتے ہیں کہ نوکری ڈھونڈنے والے خود فیصلہ کریں کہ انھیں کیا چاہیئے۔
ہمیں ایسے لوگوں کی تلاش ہے جو اپنے کیرئیر میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور کمیونٹی کی بہتر خدمت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔"

الیکٹریکل انڈسٹری ایپرینٹسشپ کے گلین روشے کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ الیکٹرک اور اس سے منسلک ٹیکنالوجی میں کام کرنے والوں کو ڈھونڈ رہا ہے۔
"ہم الیکٹرل سے منسلک کام کی ٹریننگ (اپرینٹسشپ) فراہم کرتے ہیں۔
"کوئی بھی پندرہ سال یا اس سے زیادہ عمر کا شخص اس ٹریننگ کے لئے درخواست دے سکتا ہے، لیکن اس کے لئے کم سے کم پرمننٹ ویزا درکار ہے۔"

دو ماسٹرز اور انگریزی میں پی ایچ ڈی کرنے والی میرو نے اپنے دوسالہ بچے کے ہمراہ جاب فئیر میں شرکت کی۔
میرو کا کہنا ہے کہ اس تقریب سے انھیں بہت فائدہ ہوا اور یہ سمجھنے میں بھی مدد ملی کی آسٹریلیا میں ملازمت حاصل کرنے کئے لئے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
"میں اپنے خاندان کے ساتھ دو سال پہلے آسٹریلیا آئی تھی اور اب تک میں نے ٹیف اور نیویٹاس میں فلاحی کام کیا ہے۔
"ایک بچے کے ساتھ ملازمت ڈھونڈنا نہیات ہی مشکل ہوتا ہے۔ جب میرے شوہر چھٹی پر ہوتے ہیں تب ہی میں نوکری ڈھونڈتی ہوں۔
اس آرٹیکل میں کسی بھی قسم کے دیئے گئے مشورے یا معلومات عام ہیں اور ان کا تعلق کسی خاص وقت کے لئے نہیں۔ کسی بھی مشورے کے لئے کنسلٹنٹ یا پروفیشنل ایجنسی سے رابطہ کریں۔
