Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

ملازمت کے اشتہاروں کے ذریعے غیرقانونی تنخواہ بتاکر مائگرنٹس کو نشانہ بنایا جارہا ہے

تقریبا دس میں سے نو دوسری زبانوں میں ملازمت کے اشتہار مائگرنٹس کو غیر قانونی ویج ریٹ کی پیشکش کرتے ہیں۔

Migrant workers

Migrant worker Source: SBS/Migrant Worker Justice Initiative

ایک نئی تحقیق کے مطابق نیو ساوتھ ویلز میں انگریزی کے علاوہ دوسری بولی جانے والی زبانوں کے اشتہاروں میں غیرقانونی ویج ریٹ پائے گئے۔

یونئین این ایس ڈبلیو نے تین ہزار ملازمت کے اشتہاروں کا جائزہ لیا جو چینی، کورین، ویتنامی، نیپالی، ہسپانوی اور پرتگالی زبانوں میں تھے۔

یونئین این ایس ڈبلیو کے سیکریٹری مارک موری کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس وبا کے دوران یہ مائگرنٹس کے لئے ایک تشویشناک صورتحال ہے۔

University student Iris Yao.
University student Iris Yao. Source: SBS News

"کووڈ۔۱۹ وبا کے دوران ملازمتیں دینے والے اداروں نے لوگوں کا فائدہ اٹھایا ہے جنہیں ملازمت اور پیسوں کی شدید ضرورت تھی۔

"ان لوگوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا ہے جو ورک ویزا پر آسٹریلیا میں ہیں۔ اس اقدام کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیئے۔

سروے کے مطابق کرونا وائرس وبا کے دوران غیرقانونی ویج ریٹ والے اشتہاروں میں چودہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

 


1 دورانیہ

تاریخِ اشاعت بجے

By Tom Stayner




Share this with family and friends


Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now