ٹائیڈین ساکو نوجوانی سے ہی تعمیرات کے شعبے میں کام کرنے کےخواہاں تھے
انہوں نے بتایا، "میں نے ہمیشہ ایک ایسے شعبے میں کام کرنے کا خواب دیکھا ہے جہاں میں اپنی برادری ، اور مجموعی طور پر اپنے ملک کی ترقی میں مدد دے سکوں ۔"
37 سالہ تائیڈین جن کا اصل تعلق مغربی افریقہ میں گینیا سے ہے ، گذشتہ آٹھ ماہ سے تسمانیہ میں مقیم ہیں ۔وہ اپنی اہلیہ اور نوجوان بیٹے کے ساتھ یہاں آئے ہیں اور اب اپنے خواب کی جانب گامزن ہیں ۔ وہ ٹیسٹیف کی جانب سے تعمیرات سے متعلق تعارفی کورس مکمل کرنے والے ہیں ۔
مائیگرینٹ ریسورس سینٹر تسمانیہ ٹیس ٹیف اور ریاستی حکومت کے ہمراہ تاریکین وطن افراد کو تعمیرات کے شعبے میں شامل کرنے کے لئے کام کر رہا ہے ۔

Tidiene Sacko moved to Tasmania eight months ago. Source: SBS News: Sarah Maunder
تسمانیہ میں مفت فراہم کی جانے والی ہنرمندی کے تحت، دس مائیگرینٹ تعمیرات کا تعارفی کورس مکمل کرنے والے ہیں ۔
کیتھرین ڈوران ،ایم آر سی میں اسٹریٹجی اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈائریکٹر ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ تعمیرات کے شعبے میں مزدوروں اور ہنر مند (افراد) کی کمی ہے ، سو یہ عمل قدرتی طور پر بالکل درست لگتا ہے کہ ہم اپنے کلائینٹس کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ وہ اس صنعت میں روزگار حاصل کرکے فائدہ اٹھا سکیں ۔"
""

Catherine Doran is the Director of Strategy and Development at the Migrant Resource Centre Tasmania Source: SBS News: Sarah Maunder
"سو بہت امید ہے کہ جب یہ لوگ اس پروگرام کو مکمل کریں گے ،تو وہ تعمیرات کے شعبے میں کام کے لئے مفید ثابت ہوں گے "
لیلیٰ ایپر گوبس نے برازیل سے سول انجنئرنگ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ ان کی تعلیم اور قابلیت انجنئیر آسٹریلیا سے تصدیق شدہ ہے لیکن 40 سالہ گوبس مقامی قواعد و ضوابط کو سمجھنے اور روزگار کے حصول کا امکان بڑھانے کے لئے ٹیسٹاف کا تعارفی کورس کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ "میرا خیال ہے کہ یہ صنعت ہمیشہ سے ملک میں ترقی کے لئے ایک اچھا ذریعہ ہے "
"ہم سب کو رہنے کے لئے ایک مکان کی ضرورت ہے اور اس سے معیشت اور ملکی ترقی میں مدد ملتی ہے ، یہ وہ چیز ہے جہاں آپ نتائج دیکھ سکتے ہیں "
"آسٹریلیا ایک خوبصورت ملک ہے ، مجھے اپنے خاندان کے ساتھ یہاں سیٹل ہونے کی امید ہے ۔تسمانیہ ہنر مند تاریکین وطن کو اپنی جانب راغب کر رہا ہے ، یہاں وہ تعمیرات کے حوالے سے کام کرنے والے افراد کو ڈھونڈ رہے ہیں چنانچہ میرا خیال ہے کہ یہ ایک اچھی جگہ ہے ۔"

Leila Gobus has a degree in Civil Engineering from Brazil. She's using the TasTAFE course to learn local regulations, and help her chances of finding a job. Source: SBS News: Sarah Maunder
مئی میں تسمانیہ کی حکومت نے "ریاست کو کرونا وائرس کے بعد تعمیر کرنے کے لئے " 7۔3 بلین ڈالر کے بنیادی ڈھانچے کے پروگرام کا خاکہ پیش کیا ہے ۔
میتھیو پولک ،تسمانیہ میں ماسٹربلڈرز کے ایگزیکٹو ڈائیریکٹر ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے پیش کردہ یہ ابتدائی منصوبہ ہنر مند تاریکین وطن اور تسمانیہ کے رہائشیوں دونوں کے لئے روزگار کے کافی مواقع پیش کرے گا ۔
ایک صنعت کے طور پر جو ہمارے لئے اہم ہے وہ یہ کہ ہم اپنی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور ہم ہنر مند مزدوروں کے لئے تمام ذرائع بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ یہ بات یقینی رہے کہ اس زمین پر ہمارے پاوں مضبوطی سے جمے ہوئے ہیں ۔
یہ صنعت کام کی جگہ پر تنوع کی مستحکم حامی ہے ، اور یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ تاریکین وطن اور نئے مہاجرین اس تعاون سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں ۔
آسڑیلین ادارہ برائے شماریات سے گذشتہ روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال تسمانیہ میں جون اور جولائی کے دوران عمارت سازی کے لئے منظوری میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 4۔28 فیصد ذائد ہے ۔

The students support and encourage each other throughout the course. Source: SBS News: Sarah Maunder
ریاست کی حکومت کے مطابق جولائی 2020 تک 12 ماہ کے دوران تسمانیہ میں 3،237عمارتوں کے لئے منظوری لی گئی جس کے مطابق ،ہر ماہ 270 عمارتیں اوسط بنتی ہے ۔
جب طلبا اپنا کورس مکمل کر لیں گے تو مائیگرینٹ ریسورس سینٹر ہر طالبعلم کو روزگار کے حصول میں معاونر فراہم کرے گا ۔
محترمہ ڈوران کا کہنا ہے کہ " سو ہمیں جو امید ہے وہ یہ کہ ہم طلبا کو ان (چیزوں ) کے ساتھ جوڑیں جو ان کے لئے با معنیٰ ہو ں ۔ آئندہ کے آجروں سے رابطے اور مستقبل ہیں تربیت کے راستے فراہم کریں "
تعمیرات کی صنعت کووڈ 19 کے بعد بحالی کے راست کا یقینا ایک کلیدی ذریعہ ہوگی ۔
تاریکین وطن افراد کی صلاحیتیں بلا شبہ غیر استعمال شدہ ہیں ۔ یہاں پر موجود بہت سے افراد بہت حوصلہ مند ہیں ، جو
(ان میں سے کچھ )اس صنعت میں سابقہ تجربہ اور مہارت ساتھ لے کر آئے ہیں ۔

The students completed a practical "working at heights" session on Tuesday. Source: SBS News: Sarah Maunder
32 سالہ ہوانگ چینگ لونگ جن کا اصل تعلق چین سے الیکٹریشن کی حیثیت سے کام کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے ٹیسٹیف کے اس کورس سے بہت لطف اٹھایا ہے ۔
انہوں نے بتایا " سڈنی اور میلبرن میں میرے اہل خانہ کا ایمرجنسی لائٹس کا کاروبار ہے "
(جب میں یہ کورس ختم کروں گا ) تو میں ایک الیکٹریشن بننا چاہوں گا ۔میں ایمرجنسی لائیٹس کے ساتھ ایک کاروبار بھی کرنا چاہتا ہوں ۔