آسٹریلین سٹیزنشپ ٹیسٹ میں تبدیلیوں کا محور آسٹریلوی اقدار ہیں۔
امیگریشن اور سٹیزنشپ کے عارضی وزیر ایلین ٹج کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی اقدار کی بہت اہمیت ہے۔
" اِن اقدار نے یہ ملک بنایا ہے اور انہی کی وجہ سے لوگ یہاں پر آسٹریلوی شہری بننے آتے ہیں۔"
امگریشن کے وزیر کا کہنا ہے کہ پندرہ نومبر سے لئے جانے والے ٹیسٹ میں نئے سوالات شامل ہوں گے، ان میں قانون کی بالادستی، جمہوریت، باہمی احترام، اظہارِرائے کی آزادی، اور مواقعوں کی مساوات پر زور دیا جائے گا۔
"ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک سے رشتہ جوڑتے وقت اور سٹیزنشپ کی درخواست جمع کرانے سے پہلے اِن اقدار کا مکمل جائزہ لیا جائے۔"
پندرہ نومبر سے لئے جانے والے سٹیزنشپ ٹیسٹ میں بیس کثیرالانتخاب سوالات ہوں گے جن میں پانچ سوالات آسٹریلوی اقدار پر مبنی ہوں گے۔
ٹیسٹ دینے والے کو آسٹریلوی اقدار کے پانچوں سوالوں کا صحیح جواب دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ میں کم سے کم پچھتر فیصد مارکس حاصل کرنا ہوں گے۔
انگریزی زبان اور ریزیڈینسی کی ضروریات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
آسٹریلوی اقدار پر مبنی سوالات کی چند [انگریزی میں] مثالیں:
- Why is it important that all Australian citizens vote to elect the state and federal parliament
- Should people in Australia make an effort to learn English
- In Australia, can you encourage violence against a person or group of people if you have been insulted
- Should people tolerate one another where they find that they disagree
- In Australia, are people free to choose who they marry or not marry
- In Australia, is it acceptable for a husband to be violent towards his wife if she has disobeyed or disrespected him
- Do you agree that men and women should be provided equality of opportunity when pursuing their goals and interests
- Should people’s freedom of speech and freedom of expression be respected in Australia
یہ صرف مثالیں ہیں جبکہ ٹیسٹ میں کثیرالنتخاب جوابات بھی دیئے جائیں گے۔
آسٹریلیا میں پچھلے مالی سال میں دو لاکھ سے زائد افراد کو شہریت ملی ہے۔ پاکستان کا شمار اُن پانچ بڑے ممالک میں ہوتا ہیں جہاں کے شہریوں کو آسٹریلیا کی شہریت ملی ہے۔
لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں درخواستوں پر اب تک کام نہیں ہوا۔ ڈیپارٹمنٹ آف ہوم افئیرز کا کہنا ہے کہ وبا کے باوجود پراسیسنگ جاری ہے۔ میلبورن کے علاوہ تمام علاقوں میں انٹرویو اور ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔
حالانکہ کووڈ۔۱۹ کی وجہ سے آن لائن سیریمنی شروع کی گئی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ آن لائن سیریمنی کا سلسلہ اگلے سال تک جاری رہے گا جہاں پر کونسل سیریمنی نہیں ہوسکتی۔