Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

نمرتا چندانی : میڈیکل کی طالبہ کی پراسرار موت کی تحقیقات کا مطالبہ

نمرتا چندانی یا نمرتا کماری میرپور ماتھیلو، سندھ سے تعلق رکھنے والی ایک ہندو لڑکی تھیں جو کہ بی بی آصفہ ڈینٹل کالج، لاڑکانہ میں فائنل ائیر کی طالبہ تھیں۔ نمرتا 16 ستمبر 2019 کو اپنے ہاسٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔

Supplied

A sit in at teen talwar Karachi for Namrita Chandani Source: Supplied

نمرتا کی پراسرار موت پر جہاں پاکستان میں احتجاج ہوئے وہیں آسٹریلیاء میں بھی اس کا ردعمل سامنے آیا ہے- سڈنی میں مقیم فراز ابڑو جو کہ سندھی ایسوسی ایشن آسٹریلیاء کے راہنما بھی ہیں جو اسے قتل سمجھتے ہیں اور حکومت سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں-

ہم پہلے دن سے نمرتا کے خاندان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے تیس روزہ ڈیڈ لائن کے ختم ہونے کا انتظار بھی کر رہے ہیں۔ اگر اس کیس کو حل نہ کیا گیا تو سڈنی میں احتجاج کی کال دیں گے۔

قونصلیٹ جنرل پاکستان میلبورن سے جاری میڈیا ریلیز کے مطابق ۲۱ ستمبر کو پاکستانی کمیونیٹی کے افراد نے کونسل جنرل سے ملاقات کی اور نمرتا کیس کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

Image

نمرتا کی موت پر تین تلوار، کراچی میں احتجاج بھی کیا گیا جس میں ھندو برادری کے علاوہ سماجی کارکنان نے بھی شرکت کی۔ایس بی ایس اردو نے اس سلسلے میں مختلف لوگوں سے بات کی ہے-احتجاج کی قیادت کرنے والے جینت کمار کا کہنا تھا کہ شفاف تحقیقات ہمارا مطالبہ ہے

ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سدِباب کیا جا سکے۔ ہندو برادری میں ہونے والے اس واقعے پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے تھے۔ اس لیے ہمیں باہر نکلنا پڑا۔

آڈیو پوڈکاسٹ سننے کے لیے نیچے لنک پر کلک کیجئے

دوسری جانب سماجی کارکن اور قانون دان جبران ناصر نے واقعے کی ایف آئی آر نہ کاٹنے پر مزید پیچیدگیوں کا امکان ظاہر کیا-

یہ ایک معمہ ہے کہ یہ قتل تھا یا خودکشی لیکن اس سے مبرّا پولیس کو ایف آئی آر کاٹنی چاہیے تھی۔ جتنا ایف آئی آر کٹنے میں تاخیر ہو گی اتنا اس معاملے میں ابہام پیدا ہوں گے۔ اگر پولیس خودکشی کی ایف آئی آر کاٹ دیتی تو بعد میں شواھد ملنے پر قتل کی دفعات بھی شامل کی جا سکتی تھیں۔

ہلاکت کیس کی عدالتی تحقیقات میں منگل کو بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ جس کے لیے نمرتا کے والد،  بھائی ڈاکٹر وشال، ساتھی طالبات، نگراں اور نائب نگراں ہاسٹل سمیت مختلف ملازمین کی طلبی  کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

 


2 دورانیہ

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Afnan Malik


Share this with family and friends


Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now