پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے کرائسٹ چرچ میں لئے گئے ٹیسٹ سے پتہ چلا ہے کہ چھے کھلاڑی کووڈ۔۱۹ پازیٹیو ہیں۔
نیوزی لینڈ کے مقامی خبر رساں ادارے ٹی وی این زی کے مطابق جن افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے انہیں ہوٹل قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ اسکواڈ کے باقی افراد کو بھی ہوٹل قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
کرکٹ نیوزی لینڈ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو کرونا وائرس پابندیوں پر عمل درامد کا کہا گیا ہے اور اس سلسلے میں تمام اقدامات بھی لئے جارہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلنے آئی ہے۔

Pakistan Cricket Team in New Zealand. Source: Twitter/Pakistan Cricket Board