پاکستان میں عام انتخابات کے لیئے ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے جاری ہے۔
دس کروڑ سے زائد ووٹر آج اپنے حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 577 میں سے 570 حلقوں میں الیکشن ہو رہا ہے۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں پر انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں، جہاں الیکشن اب بعد میں ہوں گے
قومی اسمبلی کے دو حلقے این اے 103 فیصل آباد اور این اے 60 راولپنڈی جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے حلقے پی پی 87 میانوالی، پی پی 103 فیصل آباد، پی ایس 87 ملیر، پی کے 78 پشاور، پی کے 99 ڈیرہ اسماعیل خان، اور پی بی 35 مستونگ کے حلقوں میں آج انتخابات نہیں ہو رہے۔ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 6 کشمور سے میر شبیر بجارانی الیکشن سے قبل ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

Source: Supplied
دیگر سیاسی رہنماؤں جن میں مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ شامل ہیں، اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی بہنوں بختاور اور آصفہ نے نوابشاہ میں ووٹ کاسٹ کیا ہے۔
پاکستان کے عام انتخابات میں ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق شام چھے بجے تک جاری رہے گی۔
شئیر

