پاکستان میں بارش اور برفانی تودے گرنے سے کئی ہلاکتیں

ملک کے دیگر علاقوں میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے۔ برفباری اور تیز بارش سے منسلک واقعات میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Injured avalanche victims arrive in an army helicopter following snowfall in Neelum Valley, in Muzaffarabad, Pakistan-administered Kashmir on January 14, 2020.

Injured avalanche victims arrive in an army helicopter following snowfall in Neelum Valley, in Muzaffarabad, Pakistan-administered Kashmir on January 14, 2020. Source: SAJJAD QAYYUM/AFP via Getty Images

پاکستان کے دیگر علاقوں جن میں بلوچستان، پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر اور شمالی شہروں میں برفباری جاری ہے جس کے باعث علاقہ مکین سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں تودے گرنے سے پچاس سے زائد افراد اوربلوچستان میں برفباری سے منسلک واقعات میں بیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے بہت نقصان ہوا ہے اور دیگر اداروں کو امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ آزاد جموں کشمیر میں موت اور تباہی کا پیغام لیکر آئیں۔ میں نے آزاد جموں کشمیر کے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی, فوج اور تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ Image
بلوچستان کی پروینشئیل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مستونگ، قلعہ عبداللہ، زیارت، ہرنائی اور پشین میں ہنگامی صورتِ حال بھی نافذ کر دی ہے۔

خیبر پختونخوا میں بھی بارش اور برف باری کے باعث مختلف رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ شاہراہ ریشم کو بھی مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا ہے۔

ہزارہ ڈویژن کی کئی سڑکیں بھی برف باری کے باعث بند ہیں۔ حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
A Kashmiri removes snow outside his house after heavy snowfall in Keran, in Neelum Valley, Pakistan-administered Kashmir, Tuesday, Jan. 14, 2020.(AP Photo/M.D. Mughal)
A Kashmiri removes snow outside his house after heavy snowfall in Neelum Valley, Pakistan-administered Kashmir, Tuesday, Jan. 14, 2020.(AP Photo/M.D. Mughal) Source: AP Photo/M.D. Mughal
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان کےاضلاع میں اکثر مقامات پر بارش ہوئی۔

اس دوران کالام ، مالم جبہ ، مری ، بونجی ، استور ، چلاس ، چترال ، دروش ، اسکردو ، بگروٹ ، پاراچنار ، دیر ، پٹن ، میرکھانی میں برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔

ادارے کے مطابق پاکستان  کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا ۔

گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔
Pakistan army soldiers transport an injured victim of an avalanche, at a helipad in Muzaffarabad, the capital of Pakistan-administered Kashmir, Tuesday, Jan. 14, 2020. AP Photo/M.D. Mughal
Pakistan army soldiers transport an injured victim of an avalanche, at a helipad in Muzaffarabad, Pakistan-administered Kashmir, Tuesday, Jan. 14, 2020. Source: AP/M.D. Mughal



شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Talib Haider

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
پاکستان میں بارش اور برفانی تودے گرنے سے کئی ہلاکتیں | SBS Urdu