پاکستان کے جشنِ آزادی کے موقع پر آسٹریلیا اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے رہنماوں اور عہدیداروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے خصوصی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیرِاعظم اسکاٹ موریسن نے پاکستان کے جشنِ آزادی پر آسٹریلیا میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔
"پاکستان سے تعلق رکھنے والے آسٹریلینز نے ہماری قومی زندگی کو تقویت بخشی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کا آسٹریلیا میں آغاز انیسویں صدی کے وسط میں نڈر شتربانوں کی آمد سے ہوا تھا۔ اس وقت سے آپ کے تعاون سے ہمارے کثیر الثقافتی معاشرے کے تانے بانے بدستور مستحکم کئے جارہے ہے، تعلیم کے ذریعے، آپ کے سماجی ، خیراتی اور عقائد پر مبنی تنظیموں کی ترقی کے ذریعے، اور ایک متمول اور متنوع ثقافت کو پرجوش طریقے سے منانے کے ذریعے سے۔
"گذشتہ ایک دہائی میں ، پاکستان میں پیدا ہونے والے آسٹریلینزکی تعداد دوگنی ہوگئی ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ آسٹریلیا پر لوگوں کو اعتماد ہے اور مواقعوں کے ذریعے اس میں ایک قوم بننے کی صلاحیت ہے۔
"مجھے فخر ہے کہ پاکستان کی 1947 میں آزادی کے بعد سے آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین دوستانہ تعلقات برقرار ہیں۔"
آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین نے پاکستان کے جشنِ آزادی پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
لیبر پارٹی کے رہنما اور ملٹی کلچرل افئیرز کے شیڈو منسٹر اینڈرو جائلز نے آسٹریلیا میں پاکستانی کمیونٹی کو جشنِ آزادی مبارک کا پیغام دیا ہے۔
"آسٹریلیا کی ملٹی کلچرل سوسائٹی کے لئے اہم خدمات انجام دینے پر میں پاکستانی کمیونٹی کا تہے دل سے شکر گزار ہوں، خاص طور پر جو کردار انہوں نے مقامی اسلامی اداروں، اسکولوں اور زبانوں سے متعلق پروگراموں کے لئے ادا کیا ہے۔
میری سوچ اور فکراس وبا کے دوران پاکستان کے ساتھ ہے۔
اس سال جشن منانے کا طریقہ شاید مختلف ہوگا لیکن میں امید کرتا ہوں کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی خوشیاں زور و شور سے منائی جائیں گی۔
پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے پاکستان کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

Australia's Labor Party message on Pakistan Independence Day Source: Australian Labor Party
"میں آج پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ یوم آزادی کے جشن میں شامل ہوں۔
"اس 73 سالہ آزادی کے عرصے میں پاکستان ایک قوم کی حیثیت سے ابھرتا رہا ہے اور آسٹریلیا اس پورے عرصے میں پاکستان کا ایک مستحکم دوست رہا ہے۔ دولت مشترکہ ممالک کی حیثیت سے ہماری بہت سی اقدار یکساں ہیں جن میں جمہوریت کی بالادستی اور قواعد پر مبنی نظام شامل ہیں۔
"آسٹریلیا کو فخر ہے کہ وہ ایک مضبوط ، آزاد اور خوشحال ملک کی تعمیر میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔"ہمارے دوطرفہ تعلقات کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ہم ہر بحران میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور یہ کووڈ ۱۹ کی عالمی وبا کے دوران سب سے زیادہ ظاہر ہے - اس وائرس سے مقابلے میں پاکستان کی طرف سے دکھائے جانے والی لچک اور عزم کیلئے میرے دل میں گہری تعریف اور احترام ہے۔
"مجھے یقین ہے کہ ہماری دونوں اقوام مستقبل میں بھی اس دوستی کو قائم ومستحکم رکھیں گی۔
"جشن آزادی مبارک!"
سڈنی میں پاکستان کے کونسل جنرل محمد اشرف کا پاکستانیوں کوویڈیو پیغام کے ذریعے جشنِ آزادی مبارک۔

Australian High Commissioner to Pakistan, Dr Geoffrey Shaw. Source: Australian High Commission, Islamabad
شئیر
