پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلنے والے کرکٹر دلبر حسین بگ بیش لیگ میں میلبورن کی ٹیم میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق لاہور قلندر کے منتظمِ اعلیٰ عارف رانا کا کہنا ہے کہ دلبر حسین کا آسٹریلیا روانگی سے پہلے ٹیسٹ لیا گیا تھا جو منفی آیا تھا۔
دلبر حسین بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارز کے لئے حارث روف کی جگہ کھیلیں گے جو اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ دورہ نیوزی لینڈ پر ہیں۔

Dilbar Hussain of Melbourne Stars bowling during the Big Bash League (BBL) cricket match between the Melbourne Stars and the Brisbane Heat at the MCG. Source: AAP Image/Hamish Blair
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چھے کھلاڑیوں کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی وجہ سے اسکواڈ نے پریکٹس شروع نہیں کی۔
آسٹریلیا میں کرکٹ کا 'سمر سیزن' شروع ہوچکا ہے جس میں ہر سال بیگ بیش لیگ کھیلی جاتی ہے۔
پاکستان کے کئی نامور کھلاڑی اس لیگ میں شرکت کرچکے ہیں۔