پاکستان اور آسٹریلیا نے برسبین میں پھیلا ٹیسٹ میچ کھیلا جس میں ہوم ٹیم نے ایک اننگز سے جیت اپنے نام کی۔
پانچ روزہ میچ کی ایک شام پاکستانی کھلاڑیوں نے جن میں یاسر شاہ، شاہین آفریدی، موسیٰ خان، عمران خان وار نسیم شاہ شامل تھے، برسبین میں ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے کے ارادے سے ایک ٹیکسی بُک کرائی۔
ٹیکسی والا ان کو ایک مقامی ریسٹورینٹ لے گیا، لیکن کرایا نہیں لیا۔ اس حُسنِ سلوک کو دیکھتے ہوئے پاکستانی کھلاڑی اسے اپنے ساتھ ریسٹورینٹ لے گئے اور اسکے ساتھ کھانا کھایا۔
بھارتی ٹیکسی ڈرائیور لَوپریت سنگھ کا کہنا ہے کہ جو پاکستانی وزیرِاعظم عمران خان نے سکھوں کے لئے کرتار پور کھولا ہے، اس کے مقابلے میں [ٹیکسی کا کرایہ] کچھ بھی نہیں۔
ہم کرتارپور کھولنے پر جتنا بھی پاکستانیوں کا شکر کریں وہ کم ہے۔
اے بی سی گرینڈ اسٹینڈ نے یہ بات اپنے ریڈیو شو کے دوران بتائی۔
اے بی سی کی ہوسٹ اور پریزینٹر الیسن مچل نے دورانِ کمینٹری بتایا کہ کرکٹ گراؤنڈ آتے ہوئے انھوں نے ٹیکسی لی جس کے بعد بھارتی ٹیکسی ڈرائیور نے انھیں نے نہ صرف یہ واقعہ بتایا بلکہ فوٹو بھی دکھائی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ایڈیلیڈ میں انتیس نومبر کو کھیلا جائے گا۔
شئیر
