ون نیشن کی سربراہ پالین ہینسن نے سینیٹ میں بل پیش کیا ہے جس میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ تارکین وطن کو آسٹریلین شہریت کے لئے 8 سال تک لئے انتظار کرنا چاہئے

یہ بھی پڑہئے

.مستقبل میں آسٹریلین شہریت کا حصول اور دشوار ہو سکتا ہے۔ کیلرین کا کہنا ہے کہ "حکومت نے کچھ تبدیلیوں کا اشارہ دیا ہے۔
ّ وزارت داخلہ نے تجویز دی ہے کہ شہریت کے امتحان میں تین بار فیل ہونے والوں کو شہریت کے امتحان میں دوبارہ بیٹھنے کی لئے دو سال کا انتظار کرنا گا۔ لیکن یہ ترامیم نئے قانون کی منظوری تک نافذ نہیں ہوں گی۔
ّحکومت یہ بھی تجویز کررہی ہے کہ درخواست دہندگان کو ایک علیحدہ انگریزی امتحان کے ذریعے ثابت کرناہوگا کہ ان کی انگریزی پڑھنے، سننے، بولنے کی کم از کم صلاحیت آئی ای ایل ٹی ایس کے پانچ اسکورکے برابر ہے۔
ساٹھ سال سے زائد عمر، 16 سال سے کم عمر والے اور جسمانی یا ذہنی معذور لوگوں کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کلینر کہتے ہیں اس وقت کوئی تبدیلی نہیں مگر حکومت کا کہنا ہے کہ نئی قانون سازی پارلیمان کے سامنےجلد پیش کی جائےگی۔

Home Affairs Minister Peter Dutton
Read more at www.sbs.com.au/urdu or visit www.facebook.com/sbsurdu