Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

آزادی کپ ۔ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی

آزادی کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جيت کے ليے پرجوش ہیں تو ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپليسي بھي پر پر عظم نظر آتے ہیں۔

Fans are excited
Source: icc, Cricket Australia

میچ شروع ہونے سے پہلے سرفراز احمد نے کہا کہ وہ کوشش کرینگے کہ جیت کا سلسلہ جاری رکھیں۔ورلڈ اليون کے کپتان فاف ڈوپليسي صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی 20 میں کوئی ٹیم اچھی نہیں ہوتی اور جو بہتر کھیلتا ہے وہ جیت جاتا ہے۔فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ایک اچھا مقابلہ ہو گا جس سے شائقین محظوظ ہوں گے۔

Gadafi Stadium entrance two days back
Gadafi Stadium entrance two days back Source: icc

پاکستان اور ورلڈالیون کےدرمیان آزادی کپ کےآغاز ہو گیا ہے اس سیریز کے نتیحے سے قطع نظر۔اس سیریز کی اہمیت کی دوسری بھی کئی وجوہات ہیں ۔  پاکستان کا دورہ کرنےوالی ورلڈالیون میں جنوبی افریقا کے پانچ ، آسٹریلیا کے تین ، ویسٹ انڈیز کے دو ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔۔۔ آسٹریلیا کےجارج بیلی ، ٹِم پین اور بین کٹنگ ورلڈالیون کا حصہ ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی ، ہاشم آملہ ، مورنے مورکل ، ڈیوڈ ملر ، عمران طاہر ، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی ، سییمیول بدری ، نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ ، انگلینڈ کے پال کالنگ ووڈ ، سری لنکا کے تشارا پریرا اور بنگلہ دیش کے تمیم اقبال شامل ہیں۔۔۔۔ مخلتف ممالک کےیہ کھلاڑی پاکستان آمد سےقبل دبئی میں یکجہ ہوئےہیں۔۔۔ پاکستان اور ورلڈالیون کےدرمیان سیریز سے قبل دبئی میں ہی ان سپراسٹارز نے ٹریننگ کی۔۔۔۔ زمبابوے سےتعلق رکھنےوالے انگلینڈ کےسابق کوچ اینڈی فلاور ورلڈالیون کےمینجر اور کوچنگ کےفرائض انجام دے رہے ہیں ۔۔۔ اینڈی فلاور کی نگرانی میں ورلڈالیون میں شامل کھلاڑی دبئی کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں جبکہ پاکستان کےخلاف آزادی کپ کےلئے حکمت عملی بھی تیارکی ۔۔اس سیریز کو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے.

Stadium Scene before first match
Stadium Scene before first match Source: icc

دبئی میں تیاریوں کےبعد ورلڈالیون کی منزل لاہور تھی۔۔۔ جہاں بارہ ستمبر کے افتتاحی میچ کے بعد اب تیرہ اور پندرہ ستمبر کو پاکستان اور ورلڈالیون کےدرمیان قذافی اسٹیڈیم میں دو اور ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔۔۔۔ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کےلئے تمام امپائرز پاکستانی ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کےلیجنڈری کرکٹر سررچی رچرڈسن آزادی کپ میں میچ ریفری کےفرائض انجام دیں گے۔۔۔اس سیریز کے لیے شائقین میں غیرمعمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ بارہ ستمبر کو ہونےوالے ٹی ٹوئنٹی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائر ہیں۔۔ تیرہ ستمبر کو ہونےوالے ٹی ٹوئنٹی میچ کو احمدشہاب اور شوہزب رضا سپروائز کریں گے۔۔۔ احسن رضا اس میچ میں تیسرے امپائر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ آصف یعقوب چوتھے امپائر ہوں گے۔۔۔ پندرہ ستمبر کو ہونےوالے تیسرے اور آخری میچ میں احسن رضا اور شوہزب رضا فیلڈ پر امپائرنگ کریں گے۔۔۔ احمدشہاب تیسرے امپائر کےطور پر فرائض نبھائیں گے اور خالدمحمود سینیئر چوتھے امپائر ہوں گے۔۔۔ پاکستان کےمایہ ناز امپائر علیم ڈار صرف ایک میچ میں ہی امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔۔۔ علیم ڈار کو تیرہ اور پندرہ ستمبر کو دبئی میں آئی سی سی میچ آفیشلز کی ورکشاپ میں شرکت کرنا ہے۔۔۔

پاکستانی شائقین کرکٹ سپراسٹار کھلاڑیوں کو اپنےمیدانوں پر ایکشن میں دیکھنےکےلئے بےچین تھے۔۔۔ اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہےکہ آزادی کپ کےتینوں میچز کےآن لائن ٹکٹ چند دن میں ہی فروخت ہوگئے۔۔۔ جبکہ ٹکٹوں کی فروخت کےلئے مختص کئےگئے لاہور کےمخلتف مقامات پر شدید گرمی کےباجود شائقین لمبی لمبی قطاریں لگاکر ٹکٹ حاصل کیں۔۔۔۔ ورلڈالیون کوخوش آمدید کہنےکےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کےبھی بھرپورانتظامات جاری تھے

Gates dedicated to great cricketers
Gates dedicated to great cricketers Source: ICC

قذافی اسٹیڈیم اور اسکےاطراف کی سڑکوں کی مرمت اور تزین اور آرائش کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیا گیا۔۔۔۔ جبکہ شائقین کا جوش بڑھانےکےلئے پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کےباہر کاؤنٹ ڈاؤن کی گھڑی بھی لگائی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی ورلڈالیون کےخلاف میچز کےلئے بھرپورتیاریاں کی ہیں۔۔۔ قومی ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں ہی تربیتی کیمپ لگا ہے جہاں کوچ مکی آرتھر کےزیرنگرانی کھلاڑی بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کےساتھ ساتھ فزیکل فٹنس پربھی توجہ دے رہےہیں۔۔۔۔ آزادی کپ کےلئے پاکستان کا سولہ رکنی اسکواڈ منتخب کیا گیا ہےجسکی قیادت چیمپیئنز ٹرافی جتوانےوالے سرفرازاحمد ہی کریں گے۔۔۔ دیگرکھلاڑیوں میں احمدشہزاد ، فخرزمان ، بابراعظم ، شعیب ملک ، عمرامین ، فہیم اشرف ، عمادوسیم ، شاداب خان ، عامریامین ، محمدنواز ، محمدعامر ، سہیل خان ، حسن علی ، رومان رئیس اور ثمان شنواری شامل ہیں۔

Contribution: Zeeshan Ahmed - Courtesy: ICC, PCB, Cricket Australia


4 دورانیہ

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Rehan Alavi

ذریعہ: ICC Cricket, Pakistan Cricket Board



Share this with family and friends


Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now